Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکیم الامت ، شاعرِ مشرق علامہ اقبال ؒ مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں اور تعصبات سے پاک تھے، الطاف حسین


حکیم الامت ، شاعرِ مشرق علامہ اقبال ؒ مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں اور تعصبات سے پاک تھے، الطاف حسین
 Posted on: 11/9/2013
حکیم الامت ، شاعرِ مشرق علامہ اقبال ؒ مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں اور تعصبات سے پاک تھے، الطاف حسین 
علامہ اقبال ؒ نے اپنی شاعری میں بھی محروم ومظلوم عوام کو فرسودہ نظام کے خلاف نبرد آزما ہونے ، ظلم کے آگے نہ جھکنے اور حق و سچ کی جدوجہد کا پیغام دیا، الطاف حسین 
136ویں اقبال ڈے کے موقع پرایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا پیغام 
لندن۔۔۔9، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکیم الامت ، شاعرِ مشرق علامہ اقبال ؒ مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں اور تعصبات سے پاک تھے اور تمام مذاہب و عقائد کا احترام کرتے تھے جس کا ثبوت انکے آفاقی کلام میں جابجا ملتا ہے ۔136ویں اقبال ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ علامہ اقبال ؒ ایک آفاقی شاعر ہی نہیں تھے بلکہ ایک ممتاز قانون دان ، سیاستدان اور مسلم صوفی بھی تھے اور ان کی تدریس ، وکالت کے علاوہ ر سماجی خدمات کا ہر ایک معترف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال انسانوں کے درمیان طبقاتی تفریق کے خاتمہ اور انصاف و مساوات کے قیام پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے اپنی شاعری میں بھی محروم ومظلوم عوام کو فرسودہ نظام کے خلاف نبرد آزما ہونے ، ظلم کے آگے نہ جھکنے اور حق و سچ کی جدوجہد کا پیغام دیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کا آفاقی کلام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے اور ان کے پیغام پر عمل پیرا ہوکر ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ۔



9/28/2024 4:16:51 AM