Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اورقیام امن کیلئے علمائے کرام ،مشائخ عظام ،مختلف مسالک کی تنظیموں سے ایم کیوایم کے رابطے


محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اورقیام امن کیلئے علمائے کرام ،مشائخ عظام ،مختلف مسالک کی تنظیموں سے ایم کیوایم کے رابطے
 Posted on: 11/8/2013
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اورقیام امن کیلئے علمائے کرام ،مشائخ عظام ،مختلف مسالک کی تنظیموں سے ایم کیوایم کے رابطے
رابطہ کمیٹی کے اراکین کی شیعہ عالم علامہ عون محمدنقوی اور ممتاز عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری سے ملاقات 
قائد تحریک الطاف حسین نے اپنی کاوشوں سے شہرمیں قیام امن کیلئے کام کیاہے وہ یقیناقابل ستائش ہے ،علمائے کرام
محرم الحرام کے موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام ، بھائی چارگی کے فروغ اور قیام امن کیلئے اپناکرداراداکریں،علمائے کرام کی عوام سے اپیل
قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارگی کادرس دیااور نفرتوں کوختم کرنے کی بات کی ہے ،احمدسلیم اورعادل خان 
ملاقاتوں میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ،تمام مسالک کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا ئیں
کراچی:۔۔۔8، نومبر2013ء 
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے ،بھائی چارگی کے فروغ اورقیام امن کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام،مشائخ عظام ،نعت وثناء خواں،ذاکرین حضرات اورمختلف مسالک کی تنظیموں سے رابطوں کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی اور عادل خان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفد نے معرو ف شیعہ عالم علامہ عون محمدنقوی اور ممتاز عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری سے ان کے ہجرے میں ملاقاتیں کیں اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ان سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کرنے کی اپیل کی ۔ملاقات میں علمائے کرام نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں محرم الحرام کے موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارگی کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کوسراہااورکہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنی کاوشوں سے شہرمیں قیام امن کیلئے کام کیاہے وہ یقیناقابل ستائش ہے جس سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ہوا دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جوعناصر محرم الحرام کے مقدس مہینے میں دہشت گردی کے ذریعے مختلف مسالک کے درمیان نفرتیں اور غلط فہمیاں پیداکرکے انہیں دست وگریباں کرنے کی سازش کررہے ہیں وہ امن اور اتحاد بین المسلمین کے کھلے دشمن ہیں جن کی حوصلہ شکنی کرناہرمسلک سے تعلق رکھنے والے خاص وعام کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام خصوصاًعلمائے کرام ،مشائخ عظام ،ذاکرین اورمختلف مسالک کی تنظیموں کے عہدیداران سے درمندانہ اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام ، بھائی چارگی کے فروغ اور قیام امن کیلئے اپناکرداراداکریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر اشتعال انگیزی کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔اس موقع پراحمدسلیم صدیقی اورعادل خان نے علمائے کرام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارگی کادرس دیااور نفرتوں کوختم کرنے کی بات کی ہے وہ شروع دن سے ہی مسلم امہ کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کے قیام کیلئے کوشاں ہیں اور یہی وجہ ہے نہ صرف تمام مکاتب فکر کے عوام بلکہ علمائے کرام ،مشائخ عظام ،ذاکرین اورمختلف مسالک کی تنظیمیں بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اورقیام میں امن کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے پیغام کے مطابق عملی کرداراداکررہی ہیں۔ ملاقات میں دونوں جانب سے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ،تمام مسالک کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئی ۔ ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست ارکان قومی وسندھ اسمبلی عبدالرشیدگوڈئل ،عبدالحسیب انور رضا اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اوردیگراراکین شامل تھے۔ 
*****



9/28/2024 4:15:50 AM