Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم الحرام کے دوران مسلم امہ کے مسالک کے درمیان جو سازشی عناصر نفرتیں اور غلط پیدا کرتے ہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے دشمن ہیں، علامہ عباس کمیلی ، مفتی منیب الرحمن


محرم الحرام کے دوران مسلم امہ کے مسالک کے درمیان جو سازشی عناصر نفرتیں اور غلط پیدا کرتے ہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے دشمن ہیں، علامہ عباس کمیلی ، مفتی منیب الرحمن
 Posted on: 11/7/2013
محرم الحرام کے دوران مسلم امہ کے مسالک کے درمیان جو سازشی عناصر نفرتیں اور غلط پیدا کرتے ہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے دشمن ہیں، علامہ عباس کمیلی ، مفتی منیب الرحمن 
تمام مکاتب فکر کے عوام محرم الحرام کے موقع پر اپنے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا ہر قیمت پر برقرار رکھیں، علمائے کرام کی اپیل
محرم الحرام میں فرقہ ورارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور قیام امن کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، جاوید کاظمی اور عادل خان کی علمائے کرام سے ملاقاتیں
کراچی ۔۔۔7، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، جاوید کاظمی اور عادل خان نے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور شہرمیں امن و امان کے قیام کیلئے معرو ف شیعہ عالم علامہ عباس کمیلی اور اور ممتاز سنی عالم مفتی منیب الرحمن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ان سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ملاقات میں علامہ عباس کمیلی اور مفتی منیب الرحمن نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جو متحرک کردار ادا کیا جاتا ہے اس سے یقیناًفرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ہوا دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مسلم امہ کے مسالک کے درمیان جو سازشی عناصر نفرتیں اور غلط پیدا کرتے ہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے دشمن ہیں اور مسلم امہ کے تمام مسالک کو اپنے درمیان ایسے سازشی عناصر پر کڑی نگاہ رکھنی چاہئے ۔ علامہ عباس کمیلی اور مفتی منیب الرحمن نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا ہر قیمت پر برقرار رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر اشتعال انگیزی کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے ماضی کی طرح فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں ۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے علمائے کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے شروع دن سے ہی مسلم امہ کے مسالک کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کے قیام کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ ان کاوشوں کو دوسری جماعتوں کیلئے بھی قابل تقلید قرار دیتے ہیں ۔ ملاقات کے آخر میں علامہ عباس کمیلی اور مفتی منیب الرحمن نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ،تمام مسالک کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی ۔ اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اوراراکین بھی موجود تھے ۔

9/28/2024 4:18:53 AM