Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہزاروں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث فرد کو شہید قرار دینے پر علمائے کرام کی مسلسل خاموشی افسوسناک ہے، رابطہ کمیٹی


ہزاروں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث فرد کو شہید قرار دینے پر علمائے کرام کی مسلسل خاموشی افسوسناک ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/5/2013
ہزاروں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث فرد کو شہید قرار دینے پر علمائے کرام کی مسلسل خاموشی افسوسناک ہے، رابطہ کمیٹی
مفتیان کرام، علمائے حق، مشائخ عظام اور ذاکرین حق، اس شخص کو شہید قرار دینے کی مذمت کریں جس کے ہاتھ ہزاروں معصوم و بے گناہ پاکستانی شہریوں اور سات ہزار سے زائد پاکستانی فوج اور پولیس اہلکاروں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں
اس مسئلہ پر آواز حق بلند کرنے والے علمائے کرام کو رابطہ کمیٹی کا خراج تحسین اور دعائے خیر
کراچی ۔۔۔5، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے امیرکی جانب سے ہزاروں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث شخص کو شہید قراردینے پر علمائے کرام کی مسلسل خاموشی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے امیر منورحسن کی جانب سے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کوشہادت قراردینے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مفتیان کرام، علمائے حق، مشائخ عظام اور ذاکرین حق سے پرزوراپیل کی تھی کہ وہ منورحسن کی جانب سے اس شخص کو شہید قراردینے کی مذمت کریں جس کے ہاتھ ہزاروں معصوم وبے گناہ پاکستانی شہریوں اور سات ہزار سے زائد پاکستانی فوج اور پولیس اہلکاروں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائیں تاکہ نوجوان نسل کو آگہی حاصل ہوسکے۔ رابطہ کمیٹی نے ان علمائے کرام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے دعائے خیر کی جنہوں نے اس مسئلہ پر آواز حق بلند کی جبکہ دیگر علمائے کرام کی جانب سے اس مسئلہ پر بدستور خاموشی اختیارکیے رکھنے پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔رابطہ کمیٹی نے بصد ادب واحترم ان تمام جید علمائے کرام سے پرزور اپیل کی کہ اگر ان میں دین اسلام کے بارے میں حق اور سچ کہنے کی جرات نہ ہو تو وہ اپنے اپنے شان وشوکت سے حبوں اورجبوں کو اتار پھینکیں اور ان کی تذلیل کرانے کا سبب نہ بنیں۔

9/28/2024 4:18:26 AM