ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر کے کارکن محمد صالحین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔۔05 نومبر، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لا ئنز ایریا سیکٹر یونٹ 53کے کارکن محمد صالحین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جنا ب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)