Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے جس کا احترام ملت اسلامیہ پر ہر حال میں لازم ہے ، الطاف حسین


محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے جس کا احترام ملت اسلامیہ پر ہر حال میں لازم ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 11/5/2013
محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے جس کا احترام ملت اسلامیہ پر ہر حال میں لازم ہے ، الطاف حسین
محرم الحرام کے مہینے کی حرمت پامال کرنے والے عناصر کسی طرح بھی مسلم امہ کے دوست نہیں ہوسکتے، الطاف حسین
علمائے کرام اور عوام محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن وا مان برقرار رکھیں، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔5، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے اور ملت اسلامیہ پر محرم الحرام کا احترام ہر حال میں لازم ہے ۔ ہلال محرم الحرام کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ مسلم امہ کو مسلکی اور فقہی تضادات میں الجھنے کے بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے اور محرم الحرام کے مہینے کی حرمت پامال کرنے والے عناصر کسی طرح بھی مسلم امہ کے دوست نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، مذہبی رواداری اور امن و امان برقرار رکھیں اور عقیدہ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے بھی خصوصاً اپیل کی کہ وہ محرام الحرام کے دوران مجالس ، جلوس، خطبات اورمحافل میں شرکت کریں تاکہ بھائی چارگی ، فرقہ وارانہ اتحاد اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ جناب الطاف حسین نے نے ملک بھر میں موجود ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں مختلف مکاتب فکر کے بزرگوں اور نوجوانوں پر مشتمل امن کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھی جاسکے اور محرم کے مہینے کی حرمت کا احترام نہ کرنے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا یا جاسکے ۔

9/28/2024 4:16:38 AM