Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورحق پرست ارکان اسمبلی کی محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے شیعہ علمائے کرام اور شیعہ تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں


 Posted on: 11/4/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورحق پرست ارکان اسمبلی کی محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے  شیعہ علمائے کرام اور شیعہ تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں 
علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران نے امام بارگاہوں کو درپیش مسائل سے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا
محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی کاوشوں کو سراہتے ہیں ، شیعہ علمائے کرام 
ایم کیوایم اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے اپنی کوششوں اور فرائض  سے غافل نہیں ہے، اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ،عادل خان 
قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کو فرقہ واریت سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، عادل خان
کراچی ۔۔۔4، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج و اراکین نے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور شہر میں قیام امن کیلئے شیعہ علمائے کرام اور مختلف شیعہ تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی اورعادل خان نے امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ رضویہ سوسائٹی کے منیجنگ ٹرسٹی عقیل مرزا ، مرکزی تنظیم عزا کراچی کے سربراہ سلمان مجتبیٰ نقوی اور جعفر طیار سوسائٹی کے صدراعجاز حسین زیدی سے ملاقاتیں کیں جبکہ معروف عالم دین علامہ علی کرار نقوی کی زیر صدارت تنظیم عزاداری پاکستان کے اجلاس اور مشہور نوحہ خواں ایس ایم نقی کی صدارت میں کراچی کے ٹرسٹیز اور ماتمی انجمنوں کے اجلاس میں شرکت کی اور محرم الحرام کے دوران فرقہ اوارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کیلئے ہر سطح پر مثبت اورعملی نوعیت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔شیعہ علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران نے امام بارگاہوں کو درپیش مسائل سے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا اور محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی عملی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اورعادل خان کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کو فرقہ واریت سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور محرم الحرام اور دیگر اسلامی تہواروں کے موقع پر جو عناصر نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرکے فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں وہ دراصل اتحا د بین لمسلمین کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شیعہ علمائے اور شیعہ انجمنوں کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنے خطبات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا درس دیں اور کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے سازشی عناصر کو اشتعال انگیزی کا موقع مل سکے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ایم کیوایم اس وقت اپوزیشن میں ہے لیکن وہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے اپنی کوششوں اورفرائض سے غافل نہیں ہے اور ایم کیوایم محرم الحرام میں شیعہ علمائے کرام ، شیعہ انجمنوں اور دیگر مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنی عملی کوششیں جاری رکھے گی ۔اس موقع پرحق پرست ارکان قومی اسمبلی ساجد احمد ،ریحان ظفر ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سید انور رضا ، خالد بن ولایت ، عبدالحسیب ، ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد کے علاوہ مرکزی تنظیم عزا کراچی کے نائب صدر سیدشہزاد علی رضوی ، جنرل سیکریٹری سید افتخار مہدی ، امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ رضویہ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری مظہر اقبال ، پیش امام پروفیسر صادق ، ٹرسٹیز جبکہ جعفر طیار سوسائٹی کے مولانا علی عباس ، مولانا ذ و القفار جعفری بھی موجود تھے ۔



9/28/2024 4:14:12 AM