Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں فرقہ وارانہ بنیادپر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


کراچی میں فرقہ وارانہ بنیادپر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 11/4/2013
کراچی میں فرقہ وارانہ بنیادپر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
عوام سوال کرتے ہیں کہ شہرمیں جاری ٹارگٹڈ ایکشن کے باوجود فرقہ وارانہ قتل کے واقعات کس طرح ہورہے ہیں؟ 
شیعہ اورسنی عوام ہرگزمشتعل نہ ہوں اور پرامن رہ کرفرقہ وارانہ فسادات کی سازش کونا کام بنادیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 4 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ بنیادپر ٹارگٹ کلنگز کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے ٹارگٹ کلنگ کے یہ واقعات کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت کراچی میں اچانک فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگز کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-A کے کارکن منصورعلی جوکہ اہل تشیع ہیں انہیں آج صبح اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کرکے شہیدکردیاگیا۔اسی طرح لیاقت آبادکے علاقے میں زینت اسکوائرمیں ٹیلرنگ شاپ پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس سے دکان کے مالک ندیم حیدر اور وہاں بیٹھے ہوئے ایم کیوایم یونٹ 157کے کارکن محمدمحسن اورشعیب جاں بحق ہوگئے جبکہ دوافرادزخمی ہوئے ۔ دہشت گردی کاایک اورسنگین واقعہ گلشن اقبال میں ہواجس میں سفاک دہشت گردوں نے ذوالجناح پر اندھادھندفائرنگ کی جس سے ذوالجناح شہید ہوگئے اوراس کے محافظ شان محمدبھی جاں بحق ہوگئے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ان واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج کراچی میں تسلسل کے ساتھ یہ واقعات رونماہوئے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ محرم الحرام کے آغازکے قریب آتے ہی یہ سارے واقعات ایک منظم ساز ش کے تحت کرائے گئے ہیں جس کامقصدکراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکاناہے اور شیعہ اورسنی عوام کوآپس میں لڑاناہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام یہ سوال کرتے ہیں کہ شہرمیں جاری ٹارگٹڈ ایکشن کے باوجود فرقہ وارانہ قتل کے واقعات کس طرح ہورہے ہیں؟ رابطہ کمیٹی نے صدرممنون حسین ، وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اوروفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے ، شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے شیعہ اورسنی عوام سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات پر ہرگز مشتعل نہ ہوں اور پرامن رہ کرفرقہ وارانہ فسادات کی سازش کونا کام بنادیں۔ رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونیو الے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا اورجاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ 



9/28/2024 4:13:11 AM