Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک انقلاب کی ضرورت ہے۔الطاف حسین


پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک انقلاب کی ضرورت ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 11/3/2013
پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک انقلاب کی ضرورت ہے۔الطاف حسین
انقلاب بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کی نمائندگی کرنے والی جماعتیں نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لینے والی تحریک ہی لاسکتی ہے
جاگیرداروں، وڈیروں اور سرداروں نے اپنی نجی جیلیں بنارکھی ہیں لیکن ملک میں انصاف ،عدلیہ اور انسانی آزادی کی بڑی بڑی باتیں کرنے والی شخصیات کبھی ان نجی جیلوں کے خلاف آوازنہیں اٹھاتیں
ممتازسیاسی رہنمابیرسٹرمحمدعلی سیف کی ایم کیوایم میں شمولیت کے موقع پر نائن زیرو پر گفتگو
ایم کیوایم کی جدوجہدپھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں بھرا راستہ ہے، آپ نے ایک نیک مقصدکیلئے یہ کانٹوں بھرا راستہ چنا ہے۔قائدتحریک الطاف حسین کی بیرسٹرسیف سے سے گفتگو
اب میں بھی ایم کیوایم کاایک کارکن ہوں اورتحریک کے ایک کارکن کی حیثیت سے ہر قسم کے حالات میں آپ کے ساتھ ہوں۔بیرسٹرسیف
کراچی ۔۔۔3 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک انقلاب کی ضرورت ہے اوریہ انقلاب بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کی نمائندگی کرنے والی جماعتیں نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لینے والی تحریک ہی لاسکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج ممتازسیاسی رہنمابیرسٹرمحمدعلی سیف کی ایم کیوایم میں شمولیت کے موقع پر نائن زیرو پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے بیرسٹر سیف کوایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ ایک ایسی تحریک میں شامل ہوئے ہیں جس نے اپنے قیام کے بعدسے لیکرآج تک محض الزامات ، سازشوں ،پروپیگنڈوں اورظلم وجبر کا سامنا کیاہے اوروہ انہی حالات سے گزرکریہاں تک پہنچی ہے ۔یہ جدوجہدپھولوں کی سیج نہیں بلکہ یہ کانٹوں بھرا راستہ ہے اور ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ آپ نے ایک نیک مقصدکیلئے یہ کانٹوں بھرا راستہ چنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم روایتی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وہ غریب ومظلوم عوام کے حقو ق کیلئے جدوجہدکررہی ہے جو نہ صرف اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں بلکہ غلاموں کی زندگی گزاررہے ہیں۔ ایم کیوایم کی جدوجہد یہ ہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے غریب ہاریوں، کسانوں اور مزارعوں کوبڑے بڑے جاگیرداروں ،وڈیروں اورسرداروں کی غلامی سے نجات دلائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ جاگیرداروں، وڈیروں اور سرداروں نے اپنی نجی جیلیں بنارکھی ہیں جن میں غریب مزارعوں کوپورے پورے خاندانوں سمیت قیدکرکے رکھاجاتاہے لیکن ملک میں انصاف ،عدلیہ اور انسانی آزادی کی بڑی بڑی باتیں کرنے والی شخصیات کبھی ان نجی جیلوں کے خلاف آوازنہیں اٹھاتیں ۔ ایم کیوایم ہاریوں کسانوں اور مزارعوں کواس ظلم سے نجات دلاناچاہتی ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم موروثی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک خاندان کی طرح ہے اوراس میں مختلف قومیتوں اوربرادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ایک خاندان کی طرح متحدہوکر تحریک کے مشن ومقصدکیلئے رات دن کوشاں ہیں۔ انہوں نے بیرسٹرسیف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کوعلم وفہم کی دولت کے ساتھ ساتھ گفتار کی صلاحیت سے بھی مالامال کیاہے ، اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ آپ ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے غریب ومحروم عوام کامقدمہ لڑنے اورانہیں ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اورسرداروں کے ظلم وجبرسے آزادی دلانے کی اس جدوجہدمیں ایک ستون ثابت ہوں۔انہوں نے بیرسٹرسیف کی شمولیت پر رابطہ کمیٹی اور تحریک کے تمام کارکنوں کوبھی مبارکبادپیش کی۔اس م موقع پر بیرسٹرمحمدعلی سیف نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اب میں بھی ایم کیوایم کاایک کارکن ہوں اورتحریک کے ایک کارکن کی حیثیت سے میں بھی انشاء اللہ ہر قسم کے حالات میں آپ کے ساتھ ہوں اورتحریک کے مشن ومقصدکوآگے بڑھانے کیلئے میں اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاؤں گا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی بیرسٹرسیف کی شمولیت پر جناب الطاف حسین کومبارکبادپیش کی ۔



9/28/2024 4:13:28 AM