Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز قانون دان ، اے پی ایم ایل کے سابق جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محمد علی سیف نے ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا


ممتاز قانون دان ، اے پی ایم ایل کے سابق جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محمد علی سیف نے ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا
 Posted on: 11/3/2013
ممتاز قانون دان ، اے پی ایم ایل کے سابق جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محمد علی سیف نے ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا 
ایم کیوایم ان لوگوں کی جماعت ہے جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں پاکستان کی تخلیق کی، بیرسٹر محمد علی سیف
جناب الطاف حسین کا پیغام سیاست میں ان لوگوں کی موت ہے جنہوں نے سیاست کو اپنی جاگیرسمجھ رکھا ہے،بیرسٹر محمد علی سیف
بیرسٹر محمد علی سیف کی ایم کیوایم میں شمولیت کے بعد ایم کیوایم کے تنظیمی کاموں میں وسعت پیدا ہوگی اور قومی سطح پر ایم کیوایم کی 
جدوجہد کو تقویت ملے گی ، ڈاکٹر فاورق ستار 
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی سے بیرسٹر محمد علی سیف کی ملاقات اور نائن زیرو پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔3، نومبر2013ء 
معروف قانون داں ، آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محمد علی سیف نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے سے متاثر ہوکر ایم کیوایم میں اپنی غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا ۔ ایم کیوایم میں شمولیت اعلان انہوں نے اتوار کی شام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو عزیز آباد پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، انجینئر ناصر جمال اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین سے ملاقات کے بعد ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل جب بیرسٹر محمدعلی سیف قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ نائن زیرو پہنچے تو ایم کیوایم کے سینکڑوں وں کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے بیرسٹر سیف محمد علی کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین انیس قائم خانی ، امین الحق ، عامر خان ، اسلم آفریدی ، حیدر عباس رضوی ، رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف اور رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ذی شعور ، باضمیر عقل و فہم اور ادراک رکھنے والے اور ملک کی سیاست کی خامیوں ، موروثی سیاست کے وطیرے سے نالاں اور بیزار افراد یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ اگر پاکستان میں غریب ومتوسط طبقے کی گر کوئی ہے تو وہ متحدہ قومی موومنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعت ان لوگوں کی ہے جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں پاکستان کی تخلیق کی ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کوئی روایتی سیاسی جماعت نہیں ہے ، ایم کیوایم اصل سیاسی تحریک ہے جو قیام پاکستان کے وقت تک تو قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں کی سرکردگی میں جاری رہی اور 14اگست کے بعد بد قسمتی سے انقلاب کا عمل رک گیا اور اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ عام لوگوں کو اقتدار دیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا پیغام سیاست میں ان لوگوں کی موت ہے جنہوں نے سیاست کو اپنی جاگیرسمجھ رکھا ہے ، ایم کیوایم میں کوئی موروثی سیاست اور جاگیردار نہیں ہے ، ہر شخص چاہے ہووہ کارکن ہو یا قیادت کررہا ہو وہ اپنی صلاحیت اور کارکردگی پر ایم کیوایم میں مقام حاصل کرتا ہے ، پاکستان سے محبت اور وفا رکھنے والے ہر شخص کیلئے ایم کیوایم ہی تحریک ہے جس میں شامل ہونا چاہئے ۔ متوسط طبقے کو طاقتور بنانے کے فلسفہ کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی خدمت کرنی ہے تو کسی پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا ہے اور متحدہ قومی موومنٹ سے بہتر میرے لئے کوئی پارٹی نہیں ہے ۔ عوام کی نمائندگی ، متوسط طبقے کی نمائندگی اور پاکستان سے حقیقی محبت سے اظہار کیلئے ایم کیوایم کا پلیٹ فارم ہے جس میں میں آج شمولیت اختیار کررہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مجھے یہاں رہتے ہوئے پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کرنے کا بھر پور موقع ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پشتونوں کا خون بہایا جارہاہے ، بلوچستان میں کشیدگی ہے ، پاکستان ڈپریشن کا شکار ہے اس ڈپریشن سے نکالنے کیلئے ایک رہنما کی ضرورت ہے اورمیں سمجھتا ہوں جناب الطاف حسین نے روایتی سیاست کے بتوں کو توڑ کر مثبت روایت قائم کی ہیں اور فرسودہ روایت سے نکل کر بغاوت کا طریقہ سکھایا ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ جیسی انقلابی تحریک میں شمولیت میرے لئے اعزاز کی بات ہے میں اللہ سے دعا گو کہ میں اس پلیٹ فارم سے پاکستان کی خدمت کرسکوں ۔
قبل ازیں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے بیرسٹر محمد علی سیف کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر محمد علی سیف کا تعلق ضلع صوابی خیبرپختونخوا سے ہے اور انشاء اللہ قومی سطح پر خیبر پختونخوا میں ان کی شمولیت کے بعد ایم کیوایم کے تنظیمی کاموں میں وسعت پیدا ہوگی اور قومی سطح پر ایم کیوایم کی جدوجہد کو تقویت ملے گی اوربیرسٹر محمد علی سیف قائد تحریک کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹرمحمد علی سیف نے شعبہ سیاست میں بھی لوگوں کی خدمت کی ہے اور یہ ایک باقاعدہ سیاسی نظریئے کے حامی ہیں یہ بھی چاہتے ہیں کہ جناب الطاف حسین کے نظریئے کے مطابق پاکستان میں غریب ومتوسط طبقے کا انقلاب آنا چاہئے ، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا اقتدار سیلف میڈ لوگوں کے ہاتھوں میں آنا چاہئے ، پاکستان میں ایسے لوگوں کی حکمرانی ہونی چاہئے جو اپنی محنت ،مدد ، قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر آگے بڑھتے ہوں ایسے لوگ پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں پاکستان کی رہنمائی کرینگے تو انشاء اللہ تعالیٰ پاکستان حقیقی منزل پر پہنچے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹر محمد علی سیف اپنی پیشہ وارانہ مہارت ، سیاسی تجربے اور تجزیئے رکھتے ہیں اور ٹیلی ویژن کے ٹاک شوز میں دلائل سے جو گفتگو ہوتی ہے تو بہت سارے ٹاک شوز اسی وجہ سے کامیاب ہوئے ہیں کہ بیرسٹر محمد علی سیف بڑی مشکل وکٹ پر وہاں کھیلتے نظر آئے ہیں اور یہ ان کا شوق ہے اور انہوں نے ہمیشہ مشکل وکٹ پر اچھی پرفارمنس دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر محمدعلی سیف نے پہلے میڈیسن میں ڈگری لی ، ڈاکٹر بنے اس کے بعد وکالت کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی اور وہاں سے بیرسٹری کی ڈگری لی تو یہ ڈاکٹر بھی ہیں اور لوگوں کے مرض سے واقف ہیں اور وکیل ہونے کے ناطے معاشرے کے مسائل سے بھی واقف ہیں اور یہ سیاسی کارکن بھی ہیں اور سیاسی امراض سے بھی بخوبی واقف ہیں ، تینوں برائیوں کا حل اگر آج پاکستان میں کسی کے پاس ہے تو وہ صرف اور صرف قائد تحریک الطاف حسین کی شخصیت ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے بیرسٹر محمد علی سیف کی ایم کیوایم میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اورانہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔


9/28/2024 4:18:19 AM