سابق رکن سندھ اسمبلی یوسف منیر شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر
بانی وقائد الطاف حسین کااظہارتعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان،سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔22 ، فروری 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے وفاپرست کارکن اور سابق رکن سندھ اسمبلی یوسف منیر شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں او ر سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار لواحقین کی صبرجمیل عطا فرمائے۔( آمین )
٭٭٭٭٭