Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دیوالی کے موقع پر جناب الطاف حسین کی جانب سے ہندو خواتین میں راشن، مہندی، چوڑیاں، چراغ اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی


دیوالی کے موقع پر جناب الطاف حسین کی جانب سے ہندو خواتین میں راشن، مہندی، چوڑیاں، چراغ اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی
 Posted on: 10/31/2013
دیوالی کے موقع پر جناب الطاف حسین کی جانب سے ہندو خواتین میں راشن، مہندی، چوڑیاں، چراغ اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی
قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ بلا امتیاز رنگ و نسل، زبان اور مذہب انسانیت کی بنیاد پر غریب و مستحق عوام کی بے لوث خدمت کا درس دیا ہے
قائد تحریک الطاف حسین کے گھر نائن زیرو کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں
خدمت خلق فاؤنڈیشن میں سامان کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرہ،گردھاری لال، منگلا شرما، ڈاکٹر فوزیہ اور دیگر کا خطاب
کراچی : ۔۔۔31، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پردیوالی کے پرمسرت موقع پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج اور ممبر قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرہ و دیگر نےٍ ہندوکمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مستحق خواتین میں راشن،مہندی ،چوڑیاں اور چراغ سمیت دیگراشیاء تقسیم کی گئیں۔اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفاترواقع فیڈرل بی ایریامیں تقریب منعقد کی گئی جس میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ماؤں،بہنوں اوربچیوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ،تقریب میں ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور ارکان گردھاری لال،محترمہ منگلاشرما، شعبہ خواتین کی ارکان ڈاکٹر فوزیہ حمید،فرحت جہاں،نورجہاں زیدی، شاہانہ اشعراور شاہد نثارنے خصوصی طور پر شرکت کی اور ہندو برادری کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان میں راشن ،مہندی ،چوڑیاں اورچراغ سمیت دیگراشیاء تقسیم کی ۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ بلاامتیاز رنگ و نسل،زبان اور مذہب انسانیت کی بنیادپرغریب ومستحق عوام کی بے لوث خدمت کادرس دیاہے اوریہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان المبارک ہو یا عید الفطر، دیوالی ہو یا کوئی مذہبی تہوار انہوں نے غریب ومستحق افراد کو خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے انکی بڑھ چڑھ کرمددکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے گھرکے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور پریشان حال لوگ ان کی دی ہوئی محبت وعقیدت سے فیضیاب ہورہے ہیں،نائن زیرو واحد در ہے جہاں تمام مذاہب کے تہوارمنائیں جاتے ہیں۔اس موقع پرہندوکمیونٹی کی خواتین نے دیوالی کے تہوارکے پرمسرت موقع پرراشن، مہندی، چوڑیاں ،چراغ اوردیگراشیاء کی تقسیم پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کاتہہ دل سے شکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔















9/28/2024 4:13:10 AM