Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ سہراب گوٹھ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی 27 ویں برسی منائی گئی


ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ سہراب گوٹھ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی 27 ویں برسی منائی گئی
 Posted on: 10/31/2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ سہراب گوٹھ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی 27 ویں برسی منائی گئی
آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں 38 سے زائد مقامات پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد
برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد کراچی میں ہوا، مرکزی اجتماع میں رابطہ کمیٹی حق پرست نمائندوں اور ونگز و مختلف شعبہ جات کے ارکان، مقامی ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
سانحہ سہراب گوٹھ کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت، بلند درجات اور سوگواران کے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعائیں
کراچی:۔۔۔31، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ 31 اکتوبر1986ء سہراب گوٹھ کے شہداء کی ستائیسویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے آزادکشمیرسمیت ملک کے چاروں صوبوں میں قائم ایم کیوایم کے صوبائی، ضلعی، زونل دفاترمیں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں مقامی ذمہ داران ،کارکنان اور ہمدرد عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اورشہداء سانحہ سہراب گوٹھ کوزبردست خراج عقیدت وخراج تحسین پیش کیا۔برسی کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی انیس احمد قائم خانی، عامرخان، سیدامین الحق، آنسہ ممتاز انوار، حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے ونگز ومختلف شعبہ جات کے ذمہ داران،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان ،ہمدردوں اور شہداء کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔مرکزی اجتماع میں انتہائی خشوع وخضوغ کے ساتھ سانحہ سہراب گوٹھ سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی ، سوگوار لواحقین کے صبرجمیل سمیت ملک وقوم کی بقاء وسلامتی،دہشت گردی وبدامنی کے خاتمے،کراچی سمیت ملک بھرمیں قیام امن اورایم کیوایم کی کامیابی سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت و تندرستی کیلئے اجتماعی دعائیں کرائی گئی۔کراچی کی طرح اندرون سندھ حیدرآباد،میرپورخاص،نوابشاہ،سکھر،خیرپور، کھوٹکی، لاڑکانہ ،جیکب آباد ، کشمور، ٹھٹھہ، دادو، نوشہروفیروز،شکارپور، عمرکوٹ، قمبر شہداد کوٹ،سانگھڑ، بدین، ٹنڈوالہیار، جامشورو اسی طرح صوبہ پنجاب میں اپر پنجاب راولپنڈی، سینٹرل پنجاب لاہور، لوئر پنجاب ملتان،صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ،نصیرآباد ،صوبہ خیبرپختونخواہ پشاور،ایبٹ آباداورگلگت ،بلتستان سمیت آزادکشمیرمیں مختلف مقامات پربرسی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں سانحہ سہراب گوٹھ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئیں اورشہداء کی بے مثال خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا گیا۔








9/28/2024 4:13:10 AM