ایم کیوایم کے سابق ڈپٹی کنوینر شہیدوفاپروفیسر
ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پانچویں برسی منائی گئی
مختلف شہروں اوراوورسیزمیںکارکنوںنے شہید وفاکیلئے
فاتحہ خوانی کی اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا
کارکنوں اورخواتین نے سخی حسن قبرستان میں ڈاکٹر حسن
ظفر عارف شہید کی قبرپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کاوڈیوپیغام میں ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کوزبردست خراج عقیدت
لندن … 13 جنوری 2023ئ
ایم کیوایم کے سابق ڈپٹی کنوینر شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پانچویں برسی آج منائی گئی ۔ اس موقع پر کارکنوںنے شہیدوفاکیلئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ بعض کارکنوں اورخواتین نے سخی حسن قبرستان میں شہیدوفاڈاکٹر حسن ظفرعارف شہید کی قبرپر حاضری دی ،قبرپر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوںاور سندھ کے دیگرشہروں میں بھی کارکنوں نے شہیدوفاکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ شہید وفاکی پانچویں برسی پر ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں میںبھی ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے بھی آج اپنے وڈیوپیغام میں ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کوزبردست
خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید وفانے تحریک کے لئے اپنی جان قربان کردی، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
یادرہے کہ ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کو13جنوری 2018ء کوکراچی میں صدر کے علاقے میں دفترسے ڈیفنس سوسائٹی میں گھرواپس جاتے ہوئے قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیاتھا ۔ ان کی تشددزدہ لاش کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری میںریڑھی گوٹھ میں کے ایک سنسان مقام پر ان کی کار میں پائی گئی تھی۔
٭٭٭٭٭