Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی 68ویں سالگرہ کامرکزی اجتماع منعقد کیاگیا اجتماع میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، لوٹن ، پورٹسمتھ ، ساؤتھ اینڈ سی ، بیزلڈن اوردیگر علاقوں سے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کی فیمیلزکے ہمراہ شرکت


  ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی  68ویں سالگرہ کامرکزی اجتماع منعقد کیاگیا اجتماع میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، لوٹن ، پورٹسمتھ ، ساؤتھ اینڈ سی ، بیزلڈن اوردیگر علاقوں سے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کی فیمیلزکے ہمراہ شرکت
 Posted on: 9/19/2021


 ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی
 68ویں سالگرہ کامرکزی اجتماع منعقد کیاگیا
اجتماع میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، لوٹن ، پورٹسمتھ ، ساؤتھ اینڈ سی ، بیزلڈن اوردیگر
علاقوں سے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کی فیمیلزکے ہمراہ شرکت
مرکزی اجتماع سے جناب الطاف حسین کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید ، 
رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی، ارشدحسین، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ، جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمداورشعبہ خواتین کی سینئر رکن محترمہ یاسمین نوین نے بھی خطاب کیا
مقررین کا قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ 
 رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں، خواتین اوربچوں نے ملکر سالگرہ کاکیک کاٹا
حاظرین نے قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگاکراورانگلیوںسے وکٹری کے نشان بناکراپنے جوش وخروش کااظہار کیا 
اجتماع کی کارروائی سوشل میڈیاپر براہ راست نشر کی گئی جسے ہزاروںافراد نے لائیودیکھا
 تقریب کے اختتام پرکارکنوں، ذمہ داروں، خواتین اوربچوں نے جناب الطاف حسین سے فون پر فرداًفرداًبات کی اورانہیں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی 
قائدتحریک الطاف حسین کا شاندار پروگرام کے انعقاد پر ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی، تمام کارکنوں، رابطہ کمیٹی،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اورشعبہ اطلاعات کے ارکان کوخصوصی شاباش اورخراج تحسین

لندن  …  19  ستمبر 2021ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 68ویں سالگرہ کے سلسلے کامرکزی اجتماع  لندن کے علاقے ایجویئرمیں واقع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد کیا گیا۔ ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے اس اجتماع میں لندن کے علاقوںساؤتھ لندن، ویسٹ لندن ،ایسٹ لندن اور سینٹرل لندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، لوٹن ، پورٹسمتھ ، ساؤتھ اینڈ سی ، بیزلڈن اوردیگرعلاقوںسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوںنے اپنی اپنی فیمیلزکے ہمراہ شرکت کی جن میںخواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل تھے۔ ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران وکارکنان کئی روز سے اجتماع کی تیاریوںمیں مصروف تھے۔ سالگرہ کے حوالے سے پنڈال کوایم کیوایم کے پرچموںاورجھالروںسے خوبصورتی سے سجایاگیاتھا۔ اسکرین پر انگریزی میں Happy 68th Birthday to founder leader of MQM Mr. Altaf Hussain تحریر تھاجبکہ اسکرین کے ساتھ جناب الطاف حسین کاپورٹریٹ لگایاگیا۔پنڈال کے اندر لگائے گئے ایک بینرپر جناب الطاف حسین کی تصویرکے ساتھ " Leader only Altaf Hussain" لکھا تھا۔ پنڈال کے باہر بھی جناب الطاف حسین کی ایک جہازی سائز کی تصویر لگائی گئی تھی جوحاظرین کی خصوصی توجہ کامرکز بنی ہوئی تھی۔ 
مرکزی اجتماع سے جناب الطاف حسین نے وڈیولنک کے ذریعے براہ راست خطاب کیا ۔ قبل ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید ، رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی، ارشدحسین، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ، جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمداورایم کیوایم شعبہ خواتین کی سینئر رکن محترمہ یاسمین نوین نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے قائدتحریک الطاف حسین کوان کی 68ویں سالگرہ کی دلی مبارکبا د پیش کی اوران کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔ تقریب میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت ایم کیوایم برطانیہ کے فائنانس سیکریٹری عبدالحفیظ نے حاصل کی جبکہ نظام کے فرائض ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن معین احمد اورمحترمہ ماہ رخ فاروق نے انجام دیے ۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد اراکین رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی، شعبہ خواتین کی ارکان اوربچوں نے ملکر سالگرہ کاکیک کاٹااور سالگرہ کاگیت گایا اورجناب الطاف حسین کے حق میں زور دارنعرے لگاکراورانگلیوںسے وکٹری کے نشان بناکراپنے جوش وخروش کااظہار کیا ۔ اجتماع کی کارروائی سوشل میڈیاپر براہ راست دنیابھرمیں نشر کی گئی جسے ہزاروںافراد نےلائیودیکھا۔ تقریب کے اختتام پرکارکنوں، ذمہ داروں، خواتین اوربچوں نے جناب الطاف حسین سے فون پر فرداًفرداًبات کی اورانہیں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے سب کی آمد پر ان کاشکریہ اداکیااوران کے لئے دعائیںکیں۔ جناب الطاف حسین نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی، تمام کارکنوں، رابطہ کمیٹی،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اورشعبہ اطلاعات کے ارکان کوخصوصی شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔ 

٭٭٭٭٭






























10/16/2021 1:50:47 PM