Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کے ذخائر پرقبضہ کرنے کامنظور شدہ بل پاکستان کومزید تقسیم کرنے کی سازش کا پیش خیمہ ثابت ہوگا لہٰذا اسے فی الفور واپس لیا جائے


 بلوچستان کے ذخائر پرقبضہ کرنے کامنظور شدہ بل پاکستان کومزید تقسیم کرنے کی سازش کا پیش خیمہ ثابت ہوگا لہٰذا اسے فی الفور واپس لیا جائے
 Posted on: 12/14/2022

بلوچستان کے ذخائر پرقبضہ کرنے کامنظور شدہ بل پاکستان کومزید تقسیم کرنے کی سازش کا پیش خیمہ ثابت ہوگا لہٰذا اسے فی الفور واپس لیا جائے 
بلوچستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہوں
سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا بیان

لندن ۔۔۔ 14 دسمبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے ذخائر پرقبضہ کرنے کامنظور شدہ بل پاکستان کومزید تقسیم کرنے کی سازش کا پیش خیمہ ثابت ہوگا لہٰذا اسے فی الفور واپس لیا جائے۔گزشتہ روزسماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ ترین بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز سینیٹ کے ایوان میں ایک بادشاہانہ قرارداد منظور کی گئی جس کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک کے ذخائر اور دیگرمعدنی وسائل کو وفاق کی ملکیت میں دے دیا گیاہے، انہوں نے کہاکہ اس سے کہیں زیادہ بہتر تھا کہ بلوچستان کا نام نہاد صوبے کادرجہ ختم کرکے اسے وفاق کی اعلانیہ کالونی بنادیا جاتا، اس ظالمانہ قرارداد پرصرف ان لوگوں نے آنسو بہائے جن کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز کی یہ قرارداد پاکستان توڑنے کی ایک نئی سازش کا شاخسانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب الطاف حسین نے  بلوچستان میں ریکوڈک کے حوالے سے قرارداد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میں متنبہ کرتا ہوںکہ بلوچستان کے ذخائر پرقبضہ کرنے کا یہ منظور شدہ بل پاکستان کومزید تقسیم کرنے کی سازش کا پیش خیمہ ثابت ہوگا لہٰذا اسے فی الفور واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کیایہ حیرت کی بات نہیں کہ کینیڈا سے ریکوڈک کے معاہدے کو جس سپریم کورٹ نے دوسال قبل غلط قراردیا تھا آج اسی سپریم کورٹ نے اسے جائز قراردیکرمظلوم بلوچوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں بلوچستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے اس ظالمانہ فیصلے کو سراسر ظلم قراردیتا ہوں اور اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہوں۔

٭٭٭٭٭

4/16/2024 11:50:53 AM