Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن معین الدین جنیدی کی گرفتاری پر ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کااظہارمذمت


 ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن معین الدین جنیدی کی گرفتاری پر ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 12/14/2022
 ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن معین الدین جنیدی کی گرفتاری پر ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 معین جنیدی اپنی اہلیہ کے ہمراہ حیدرآباد اپنی سسرال گئے تھے
 اس سے قبل بھی کئی کارکنوں کواسی طرح گرفتار کرکے ان کے خلاف منشیات جیسے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں،
 بعض کارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
 معین الدین سمیت تمام لاپتہ اوراسیر کارکنوںکوفی الفوررہا کیا جائے اور گرفتاریوںکاسلسلہ بند کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی

لندن  …  14  دسمبر 2022ئ
ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن معین  الدین جنیدی کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ معین الدین جنیدی اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی سسرال ملاقات کے لئے لطیف آباد حیدرآباد گئے تھے اور اپنے سسر کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک کالے رنگ کی ویگو اورموٹرسائیکلوں پر سوار قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دکان پر چھاپہ مارا اورمعین الدین جنید ی کو گاڑی میں ڈال کرلے گئے ۔ ان کے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں گرفتاری اورجبری گمشدگی کے بارے میں رپورٹ کی لیکن پولیس نے اس بارے میں لاعلمی کااظہارکیا۔ رابطہ کمیٹی نے معین الدین کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف برسوںقبل شروع کیاجانے والاریاستی آپریشن حکومت کی تبدیلی کے باوجود تاحال جاری ہے اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوںکوگرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہاہے ۔ اس سے قبل بھی کراچی اورحیدرآباد سے کئی کارکنوں کواسی طرح گرفتارکیاجاچکاہے اوران کے خلاف منشیات جیسے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں، بعض کارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ معین الدین سمیت تمام لاپتہ اوراسیر کارکنوںکوفی الفوررہا کیا جائے اوربے گناہوںکی گرفتاریوںکاسلسلہ بند کیا جائے۔ 

٭٭٭٭٭ 




1/4/2025 11:39:55 PM