Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ’’شہری حقوق کی پامالی ‘ ‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد


 Posted on: 10/30/2013
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ’’شہری حقوق کی پامالی ‘ ‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد 
پروگرام میں ان خواتین نے بھی شرکت کی جن کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بغیر سرچ و گرفتاری وارنٹ اور بغیر لیڈی کانسٹیبل کے چھاپہ مارکارروائیاں کیں اور انہیں ہراساں کیا 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردی خوف کی نہیں بلکہ احترام کی علامت ہے، سپرٹینڈینٹ پولیس معصومہ چنگیزی 
کراچی ۔۔۔30، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام گزشتہ روز ’’شہری حقوق کی پامالی ‘‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا جس کی مہمان خصوصی سپرٹینڈینٹ پولیس معصومہ چنگیزی تھی ۔ پروگرام میں شہر کی ان خواتین نے بھی شرکت کی جن کے گھروں پر بغیر کسی سرچ و گرفتاری وارنٹ اور بنا کسی لیڈر اہلکار کے رات کی تاریکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مارے ، گھروں کی تلاشی لی، خواتین کو ہراساں کیا اور ان کے گرفتار شدہ بھائیوں او ربیٹوں کوریمانڈ سے قبل ہی اتناتشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ ان میں کچھ معذور ہوگئے ، کچھ ابھی تک لاپتہ ہیں اور کچھ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔پروگرام کے شرکاء سے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ارکان ثروت عثمان ، رابعہ ماجد اور ایم کیوایم کے شہید کارکن عمران کی بیوہ طاہرہ عمران نے بھی اظہار خیال کیا اور خواتین کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا ۔ پروگرام میں سپرٹینڈینٹ پولیس معصومہ چنگیزی نے شہری حقوق کی پامالی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردی خوف کی نہیں بلکہ احترام کی علامت ہے ، اگر کسی کے گھر پر بغیر سرچ وارنٹ ، لیڈی کانسٹیبل کے چھاپہ مارا جائے تو جن کے گھر پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی ہے وہ وہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی رویئے پر متعلقہ ادارے کے افسران اور اہلکاروں کی شکایت کا حق رکھتی ہے اور اس سلسلے میں رپورٹنگ سینٹر سے رجوع کرنا ہر کسی کا استحقاق ہے ۔ 



9/28/2024 4:18:31 AM