Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر میں جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کی سرکوبی کے بجائے گھناؤنی سازش کے تحت ایم کیوایم کا امیج خراب کیاجارہا ہے، ارکان سندھ اسمبلی


شہر میں جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کی سرکوبی کے بجائے گھناؤنی سازش کے تحت ایم کیوایم کا امیج خراب کیاجارہا ہے، ارکان سندھ اسمبلی
 Posted on: 10/30/2013
شہر میں جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کی سرکوبی کے بجائے گھناؤنی سازش کے تحت ایم کیوایم کا امیج خراب کیاجارہا ہے، ارکان سندھ اسمبلی 
ایم کیوایم کے نیک نام اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی نمائندوں اور کارکنان تک پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے 
ملک و قوم کے وسیع ترمفاد میں ٹارگٹڈ آپریشن کو جرائم پیشہ بھتہ خوردہشت گردوں تک محدود رکھاجائے، ارکان سندھ اسمبلی
حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اصل جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کی گرفتاریاں کرکے ایسا ماحول اور جواز کیوں پیدا کررہے ہیں کہ جیسے شہر میں بدامنی کی ذمہ دار ایم کیوایم ہی ہے ، ارکان سندھ اسمبلی 
حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے جو ادارے کراچی آپریشن میں ایم کیوایم دشمنی کا کردار ادا کررہے ہیں وہ تعصب اور نفرت کااظہار کررہے ہیں، ارکان سندھ اسمبلی 
چیف جسٹس ایم کیوایم کے کارکنان دلشاد احمد خان اوراجمل بیگ کی شہادت کے واقعات کا از خود نوٹس لیں 
اور اس کی مکمل عدالتی تحقیقات کرائیں، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
صدر مملکت ، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث آپریشن کے متعصب کرداروں 
کو کیفر کردار تک پہچائیں ، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔30، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان دلشاد احمد خان اوراجمل بیگ کی سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد سے ماورائے عدالت قتل، بے گناہ کارکنان کے گھروں اور ایم کیوایم کے دفاتر پر بلاجواز چھاپوں ، گرفتاریوں اور گرفتاری کے بعد 5کارکنان کے سرکاری حراست سے تاحال گمشدہ کئے جانے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیا ن میں انہوں نے کہاکہ شہر میں جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کی سرکوبی کے بجائے گھناؤنی سازش کے تحت ایم کیوایم کا امیج خراب کیاجارہا ہے اور اس مقصد کیلئے ایم کیوایم کے نیک نام اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی نمائندوں اور کارکنان تک پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ، مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑا گیا جبکہ کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے سرکاری عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اوراس انسانیت سوز تشدد سے ایم کیوایم کے کارکنان دلشاد احمد خان اور اجمل بیگ کی شہادتیں ہو چکی ہیں اور کئی کارکنان ابھی تک معذوری کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایم کیوایم شہر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اسے عوام کی حمایت حاصل ہے تو اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اصل جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کی گرفتاریاں کرکے ایسا ماحول اور جواز کیوں پیدا کررہے ہیں کہ جیسے شہر میں بدامنی کی ذمہ دار ایم کیوایم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو شہر کراچی کے عوام 
کی حمایت حاصل ہے اور شہر کراچی کے عوام زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہے ، ماضی میں بھی ایم کیوایم کو ریاستی آپریشن کے ذریعے نشانہ بنایا جاچکا ہے اوراس کے ہزاروں کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم کو حق پرستانہ جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ اورقانون نافذ کرنیوالے جو ادارے کراچی آپریشن میں ایم کیوایم دشمنی کا کردار ادا کررہے ہیں وہ تعصب اور نفرت کااظہار کررہے ہیں اور اپنے غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر منصفانہ عمل و کردار کے ذریعے شہر کراچی اور اس کے عوام کو نقصان پہچانے کا ہی عمل نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ دانستہ یا نادانستہ طور پر پاکستان اور اس کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے دلشاد احمد شہید اور اجمل بیگ شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان دلشاد احمد خان اوراجمل بیگ کی شہادت کے واقعات کا از خود نوٹس لیں اور اس کی مکمل عدالتی تحقیقات کرائیں ۔حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث آپریشن کے متعصب کرداروں کو کیفر کردار تک پہچایاجائے اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو جرائم پیشہ بھتہ خوردہشت گردوں تک محدود رکھاجائے اور اسے ایم کیوایم دشمنی میں سیاسی ٹارگٹڈ آپریشن نہ بنایاجائے ۔ 



9/28/2024 4:17:58 AM