Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں بین الاقوامی سازش کے تحت مسلمانوں کے درمیان نفاق پیدا کیا جارہا ہے، علمائے کرام


پاکستان میں بین الاقوامی سازش کے تحت مسلمانوں کے درمیان نفاق پیدا کیا جارہا ہے، علمائے کرام
 Posted on: 10/29/2013
پاکستان میں بین الاقوامی سازش کے تحت مسلمانوں کے درمیان نفاق پیدا کیا جارہا ہے، علمائے کرام
ڈرون حملوں پر شور کرنے والے ان خود کش حملوں میں بے گناہ ہزاروں شہریوں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں
دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور مسلک نہیں ہوتا
بے گناہ شہریوں کے سفاک قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو پاکستان میں قیام امن مشکل ہوجائے گا
ملک میں 52 جماعتیں ہیں لیکن مسلم امہ کے اتحاد کا خیال ایم کیوایم کے سوا کسی بھی جماعت کو نہیں آیا
لال قلعہ گراؤنڈ میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے براہ راست گفتگو
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2013ء
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے کہاہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور مسلک نہیں ہوتا،بے گناہ شہریوں کے سفاک قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو پاکستان میں قیام امن مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم، دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں ایم کیوایم کے تحت تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام کے اجتماع کے موقع پر جناب الطا ف حسین سے ٹیلی فون پربراہ راست گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ فرقان حیدرعابدی نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور مسلک نہیں ہوتا، بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو سزا ضرورملنی چاہیے ورنہ پاکستان میں قیام امن مشکل ہوجائے گا،پاکستان میں جنگل کاقانون ہے ،کراچی شہر میں آپریشن کے ڈرامے ہورہے ہیں ، دہشت گرد اعلانیہ فرار ہوجاتے ہیں جبکہ بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں ڈالاجارہا ہے۔ مولانا تنویرالحق تھانوی نے کہاکہ آپ نے جن باتوں کی جانب نشاندہی کرائی ہے اب ان پر عمل ہونا چاہیے ،آپ کی باتیں تمام مسالک کے ماننے والوں کیلئے مشعل راہ ہیں اور اس کی روشنی میں ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ جماعت اہلحدیث کے مولانا امیرعبداللہ فاروقی نے کہ ڈرون حملوں کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہونا چاہیے۔ آپ نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خاتمہ کی بات کی ہے ، مٹھی بھر عناصر اسلام کانام لیکر قوم کوگمراہ کررہے ہیں اور دین اسلام کے امیج کو مجروح کررہے ہیں ایسے عناصر کی ہرسطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔تحریک منہاج القرآن کے ڈاکٹرخواجہ محمد اشرف نے کہاکہ آپ نے ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے تحریک منہاج القرآن کا ساتھ دیا اور تحریک منہاج القرآن مسلمانوں میں اتحاد کی ہرکوشش میں آپ کے ساتھ ہے۔درگاہ خواجہ نظام الدین اولیاء کے نمائندے حافظ امین نظامی نے کہاکہ آپ کے والدین کو سلام تحسین ہے جنہوں نے آپ کی تربیت کی اور آپ میں دین کی خدمت کا جذبہ پیدا کیا۔علامہ عباس کمیلی نے کہاکہ ملک میں شیعہ سنی کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے، پاکستان میں بین الاقوامی سازش کے تحت مسلمانوں کے درمیان نفاق پیدا کیا جارہا ہے ۔ بین الاقوامی قوتوں کو ’’مکتی باہنی ‘‘ ہاتھ لگ گئی ہے اورہمیں اتحادکے ذریعہ اس مکتی باہنی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔جماعت اہلسنت کراچی کے نمائندے ناصرخان قادری نے کہاکہ ہم آپ کی تقریر کی تائید کرتے ہیں، دہشت گردوں نے ہرمذہب اور ہرفقہ کے ماننے والوں کو نشانہ بنایا ہے ، ان دہشت گردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔علامہ علی کرار نقوی نے کہاکہ آپ ملک بھرکی مظلوم قومیتوں کے قائد ہیں، حق پرستی کی خاطر آپ نے بہت قربانیاں دی ہیں، جولوگ معصوموں کی قتل وغارتگری کے منصوبے بنارہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے منصوبوں کو خاک میں ملادے گا۔ علامہ زہیرعباس عابدی نے کہاکہ مساجد ، امام بارگاہ اور گرجا گھروں میں کیے گئے خود کش حملوں میں ہزاروں بے گناہ مارے گئے ، ڈرون حملوں پر شور کرنے والے ان خود کش حملوں میں بے گناہ ہزاروں شہریوں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں، آپ نے کٹھن اور مشکل حالات میں تمام مسالک کے علمائے کرام کو متحد کیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔مولانا اسد دیوبندی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی آپ کی طرح حق بات کہنے اور منوانے کی توفیق دے ، آپ رسول اللہ ؐ کی تعلیمات عام کررہے ہیں ہم انشاء اللہ آپ کے فرمان پر عمل کریں گے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ مفتی شمیم خان نے کہاکہ ملک میں 52 جماعتیں ہیں لیکن مسلم امہ کے اتحاد کا خیال ایم کیوایم کے سوا کسی بھی جماعت کو نہیں آیا۔لال قلعہ عزیزآباد میں الطاف حسین کی قیادت میں امت کے تمام گلدستے مہک رہے ہیں اللہ تعالیٰ اس قوم پر آپ کا سایہ تادیر قائم رکھے ۔آخر میں مولانا تنویرالحق تھانوی نے اجتماعی دعا کرائی۔



9/28/2024 4:12:39 AM