Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری حراست میں تشدد کے باعث دلشاد احمد خان کا ماورائے عدالت قتل آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، حق پرست سینیٹرز


 Posted on: 10/29/2013
سرکاری حراست میں تشدد کے باعث دلشاد احمد خان کا ماورائے عدالت قتل آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، حق پرست سینیٹرز
حکومت سندھ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے ایم کیوایم کے سیاسی ، جمہوری اور آئینی حقوق بری طرح سے پامال کررہی ہے، حق پرست سینیٹرز 
دلشاد احمد خان کے ماورائے عدالت قتل اور 8گرفتار کارکنان کا سرکاری حراست سے لاپتہ ہونا ثابت کرتا ہے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کو ریاستی طاقت کے بل پر دیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش پر عمل درآمد کیاجارہا ہے، حق پرست سینیٹرز
ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کو جن مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے اس کے خلاف ایم کیوایم اپنی پرامن جمہوری ، آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی ، حق پرست سینیٹرز
چیف جسٹس دلشاد احمد خان کی شہادت کا فی الفور نوٹس لیں اور کراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے 8بے گناہ کارکنان کی بازیابی کیلئے فوری مثبت اقدامات اٹھائیں، حق پرست سینیٹرز کی اپیل 
جرائم پیشہ ، بھتہ خوروں ، قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کے دوران ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے، حق پرست سینیٹرز کا صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ 
جمہوری دور حکومت میں ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا نے میں ملوث جمہوریت دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سینیٹ نے سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے سابق جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سرکاری حراست میں تشدد کے باعث دلشاد احمد خان کا ماورائے عدالت قتل آئین اور قانون کی کھلے عام دھجیاں اڑانے کے نہ صرف مترادف ہے بلکہ اس بات کا بھی واضح ثبوت ہے کہ حکومت سندھ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے ایم کیوایم کے سیاسی ، جمہوری اور آئینی حقوق بری طرح سے پامال کررہی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جمہوری دور حکومت میں ایم کیوایم جیسی مثبت روایت کی امین سیاسی جماعت کے کارکنان کو جرائم پیشہ ، قتل و غارتگری اور بھتہ خور دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن میں نشانہ بنانا کھلا سیاسی انتقام ہے جبکہ سرکاری حراست میں تشدد سے دلشاد احمد خان کے ماورائے عدالت قتل اور 8گرفتار کارکنان کا سرکاری حراست سے لاپتہ ہونا ٹارگٹڈ آپریشن کے خلاف ایم کیوایم کے ان تحفظات کو تقویت دیتا ہے کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کو ریاستی طاقت کے بل پر دیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش پر عمل درآمد کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں جب سے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیاتو اس کے زمینی حقائق یہی ہیں کہ ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داران و کارکنان کو ایسے گرفتار کیاجارہا ہے جیسے وہی سب سے بڑے دہشت گرد اور کرمنل ہیں جبکہ شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال ، بھتہ خوری اور قتل و غارتگری میں ملوث جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گرد آج بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے چیلنج بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت سندھ کی ملی بھگت کے ذریعے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کو جن مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے اس کے خلاف ایم کیوایم اپنی پرامن جمہوری ، آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی اور جو عناصر طاقت کا ناجائز استعمال کرکے آج ایم کیوایم اور اس کے کارکنان پر مظالم ڈھارہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ایم کیوایم کے جانثار اور وفادار کارکنان ان مظالم کا ماضی میں بھی جواں مردی ، ہمت اور حوصلہ سے سامنا کرچکے ہیں اور آئندہ بھی کوئی ظلم اور جبر کا ہتھکنڈہ حق پرستی کی تحریک سے وابستہ کارکنان کو ہرگز خوفزدہ نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے سرکاری حراست میں تشدد کے باعث دلشاد احمد خان کی شہادت پر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ حق پرست اراکین سینیٹ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ وہ سرکاری حراست میں تشدد سے ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کی شہادت کا فی الفور نوٹس لیں اور کراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے گرفتار کئے گئے 8بے گناہ اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے فوری مثبت اقدامات اٹھائیں ۔حق پرست سینیٹرز نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں جرائم پیشہ ، بھتہ خوروں ، قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کے دوران ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے اور جمہوری دور حکومت میں ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا نے میں ملوث جمہوریت دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 


9/28/2024 4:17:09 AM