Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کے شہر نصیر آباد میں ’’KKFایمبولینس سروس ‘‘ شروع کردی گئی


بلوچستان کے شہر نصیر آباد میں ’’KKFایمبولینس سروس ‘‘ شروع کردی گئی
 Posted on: 10/29/2013
بلوچستان کے شہر نصیر آباد میں ’’KKFایمبولینس سروس ‘‘ شروع کردی گئی 
رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے نصیر آباد زون پر منعقدہ تقریب میں ایمبولینس کی چابی ذمہ دارا ن کے حوالے کی 
جناب الطاف حسین ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دکھی انسانیت کی خدمت کے معیار کو بلند کرنا چاہتے ہیں، یوسف شاہوانی 
نصیر آباد۔۔۔29، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان کے شہر نصیر آباد میں ’’KKFایمبولینس سروس ‘‘ شروع کردی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزایم کیوایم نصیر آباد زون میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد یوسف شاہوانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس کی چابی خدمت خلق فاؤنڈیشن نصیر آباد کے ذمہ داران کے حوالے کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم نصیر آباد زون ، تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے انچارج و اراکین اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف شاہوانی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دکھی انسانیت کی خدمت کے معیار کو بلند کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی جانب سے اپنی سیاسی جدوجہد سے قبل دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے خدمت خلق کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ نصیر آباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس سے جب لوگ بلا تفریق عملی طور پر مستفید ہونگے تو وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فلاحی اور رفاعی کاموں اور خدمات سے آگاہ ہوں گے اور یہ آگاہی ہی خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فلاحی اور درفاعی کاموں میں وسعت کا سبب بنے گی ۔ 

9/28/2024 4:16:32 AM