ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس اجلاس میں سندھ ،بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں سیلاب اورطوفانی بارشوںسے بڑے پیمانے پرآنے والی تباہی اور جانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کااظہار
اگر خدمت خلق فاؤنڈیشن ہمارے حوالے کردیاجائے اور ارباب اختیارایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطہ کرکے یہ ضمانت دیدیں کہ کارکنان کی گرفتاریاں نہیں کی جائیں گی تو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کی امداد کے لئے تاریخی فلاحی خدمات انجام دیںگے۔رابطہ کمیٹی
لندن… 24 اگست 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک اجلاس آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان خصوصاً صوبہ سندھ ،بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں سیلاب اورطوفانی بارشوںسے بڑے پیمانے پرآنے والی تباہی اور جانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کااظہارکیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے سیلاب اورطوفانی بارشوں کے متاثرین کی ممکنہ امداد کے سلسلے میں جاری کی جانے وا لی اپیل کی روشنی میں وفاقی وصوبائی حکومت اورتمام مقتدر اداروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں سیلاب اورطوفانی بارشوں کے نتیجے میں قیامت صغریٰ مچی ہوئی ہے اور سیلاب کے متاثرین امداد کے لئے ہرایک کوپکاررہے ہیں۔ ہمیں ان سیلاب متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اورہم قائدتحریک جناب الطاف حسین کی اپیل کی روشنی میں متاثرین کی ہرممکنہ مدد کرناچاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ہم وفاقی وصوبائی حکومت اورتمام مقتدراداروںسے اپیل کرتے ہیںاگر ہمارا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہمارے حوالے کردیاجائے اورارباب اختیارایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطہ کرکے ہمیں اس بات کی ضمانت دیدیں کہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کارکنان اوررضاکاروںکی گرفتاریاں نہیں کی جائیں گی تو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں سیلاب اورطوفانی بارشوں کے متاثرین کی امداد کے لئے وہ تاریخی فلاحی خدمات انجام دیںگے جیسے ایم کیوایم نے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں سیاست سے بالاتر ہوکر 2005ء میں زلزلہ کے متاثرین کی بلاامتیاز رنگ ونسل وزبان ومذہب بھرپورامداد کی تھی ۔
رابطہ کمیٹی نے سیلاب اورطوفانی بارشوںسے جاں بحق ہونے والوںکے لواحقین سمیت اس قیامت صغریٰ کے تمام متاثرین سے دلی تعزیت اور مکمل ہمدردی کااظہارکیا۔
٭٭٭٭٭