Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن آصف حسین کے بے رحمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہار مذمت


ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن آصف حسین کے بے رحمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہار مذمت
 Posted on: 10/28/2013
ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن آصف حسین کے بے رحمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہار مذمت
تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں کے قتل کے واقعات ایم کیوایم کیخلاف گھناؤنی سازش ہے
آصف حسین شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور شہید کی بیوہ بچوں سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے
صدر پاکستان، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازش کا نوٹس لیں
آصف حسین سمیت تمام ذمہ داران و کارکنان کی قتل و غارتگری کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔۔28، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ122-Bکے جواں سالہ کارکن آصف حسین ولدعبدالرحمن کومسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورتسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان اور ہمدردوں کے قتل کے واقعات کوایم کیوایم کیخلاف گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے قتل کے واقعات سے اب یہ بات پوری طرح عیاں ہوچکی ہے کہ بعض قوتیں ایم کیو ایم کی عملی جدوجہدکوختم کرنے کیلئے ایک سوچی سمجھی سازش اورباقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں اورشہرمیں موجودجرائم پیشہ عناصر ، گینگ واربھتہ مافیا،کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کواستعمال کرکے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو قتل وغارتگری کا نشانہ بنارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہر میں جاری جرائم پیشہ عناصر ،گینگ وار، بھتہ مافیا اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن کارخ ایم کیوایم کی جانب سے موڑکرایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست نمائندوں کو باقاعدہ گرفتار کرکے مرضی کے بیانات حاصل کرنے کیلئے انہیں سرکاری ٹارچرسیلوں میں انسانیت سوزبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہاہے جس کے باعث قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں8کارکنان آج بھی تاحال لاپتہ ہیں،متعدد گرفتارکارکنان رہائی کے بعد معذوری کی کربناک زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اوراجمل بیگ، عارف اللہ اور دلشاد احمدخان سمیت متعدد کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے جبکہ دوسری جانب شہرمیں موجود کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں،جرائم پیشہ عناصر،بھتہ مافیااورگینگ وار کے دہشت گردوں کوایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے قتل کا لائسنس دیکرکارکنان وذمہ داران کونشانہ بنایا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رواں ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے نصف درجن سے زائد کارکنان کو گرفتاری کے بعد ماورائے عدالت قتل اوردہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دلشاد احمد خان کی سرکاری حراست میں بے رحمانہ تشددسے شہادت کے بعد مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں قصبہ علیگڑھ کے کارکن آصف حسین کاقتل بھی اسی سازش کاحصہ ہے جس کا مقصد ایم کیوایم کی عملی جدوجہد کو نقصان پہنچانا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آصف حسین کوموٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے اس وقت اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اورنگی ٹاؤن نمبرساڑھے8شہبائی ہال کے قریب سے رکشے میں جارہے تھے ۔رابطہ کمیٹی نے آصف حسین شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آصف حسین شہیدکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورشہیدکی بیوہ بچوں سمیت تمام سوگواران کوصبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے غمزدہ ذمہ داران وکارکنان اور ہمدرد عوام کو صبر کی تلقین کی اور کہا کہ وہ کسی بھی طورمشتعل نہ ہوں اورتحمل کامظاہرہ کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرذمہ داران و کارکنان کے قتل کے واقعات کاسلسلہ فی الفور نہیں روکاگیا توایم کیوایم اپنے اوپرمظالم کیخلاف جلدلائحہ عمل کااعلان کریگی۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازش کانوٹس لیں اورآصف حسین سمیت تمام ذمہ داران و کارکنان کی قتل وغارتگری کے واقعات ملوث دہشت گردوں اورقانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں اورایم کیوایم کیخلاف غیراعلانیہ آپریشن بندکرائیں۔
دریں اثناء آصف حسین شہید کو سینکڑوں سوگواران کے آہوں اورسسکیوں کے درمیان ابراہیم علی بھائی قبرستان اورنگی ٹاؤن میں سپردخاک کردیا گیا۔ اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازعشاء نوراسلام مسجدسیکٹرمیں اداکی گئی ،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی محبوب عالم،محمدحسین،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،قصبہ علیگڑھ اور اورنگی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی کے ارکان،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے شرکت کی اورشہید کوان کی تنظیمی خدمات پرخراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبروجمیل کیلئے دعاکی۔

9/28/2024 4:15:19 AM