Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دلشاد احمدخان کا قتل ماوارائے عدالت قتل ہے۔ عبادا لرحمان


 Posted on: 10/28/2013
دلشاد احمدخان کا قتل ماوارائے عدالت قتل ہے۔ عبادا لرحمان
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ایم کیو ایم کے کارکن دلشاد احمد خان کی شہادت پر از خود نوٹس لیں۔جنید فہمی
واشنگٹن ڈی سی : 10-28-2013
: ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگراں عبادالرحمان نے کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے کارکنان اورہمدردوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور پر امن مہاجر آبادیوں پر چھاپوں اور محاصروں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکہ سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں عبادالرحمان نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے نام پرقانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن نے ایم کیو ایم کے ان خدشات کو یقین میں بدل دیا ہے کہ اس نام نہاد آپریشن کا مقصد کراچی میں امن کا حصول نہیں بلکہ ایم کیو ایم کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23 کے سابق جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کی سرکاری حراست کے دوران تشدد کے نتیجے میں شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس سانحہ پر دلی صدمہ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مذہبی و سیاسی قوتیں کراچی دشمنی میں اپنے حوش و حواس کھوچکی ہیں اور کسی بھی قیمت پر کراچی پر قبضہ کرکے مہاجروں کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے حق پرست عوام اپنے اتحاد سے انہیں اس بار بھی پسپا ہونے پر مجبور کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بے گناہ افرادپر ہونے والے مظالم کے خلاف نہ صرف امریکہ اور کنیڈا میں بڑے مظاہروں کا انعقاد کیا جائیگا بلکہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کرکے انہیں کراچی میں متعصبانہ اور غیر انسانی سلوک سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔ ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے اپیل کی کہ دلشاد احمد کی شہادت کے واقعہ پر از خود نوٹس لیا جائے اور اور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اس کے علاوہ انہوں نے صدر مملکت، وزیر اعظم ، وفاقی وزیر داخلہ ، مسلح افواج اور حساس اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے آٹھ گرفتار کارکنان کوبازیاب کرایا جائے اور دلشاد احمد کی گرفتاری ، ان پر دوران حراست بہیمانہ تشدد اور شہادت کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور جو بھی سرکاری اہلکار اس کے ذمہ دار ہوں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ انہوں نے ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کی جانب سے دلشاد احمد خان شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی کہ اللہ تعالی دلشاد احمد خان شہید کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس جگہ دے اور تمام سوگواروں کو صبر جمیل عطاء کرے ۔( آمین)



9/28/2024 4:12:56 AM