ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے رکن حاجی عبد المالک سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔۔ 26 اکتوبر، 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم صوبا ئی تنظیمی کمیٹی بلو چستان کے رکن حاجی عبدالمالک کے والد حاجی عبدالرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تما م سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحو م کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین)