Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شعبہ خواتین کے تحت خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں خواتین میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے ’’آگاہی حقوق‘‘ پروگرام کا انعقاد


 Posted on: 10/26/2013
شعبہ خواتین کے تحت خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں خواتین میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے ’’آگاہی حقوق‘‘ پروگرام کا انعقاد
خواتین اور معصوم بچیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے سمیت ان پر کئے جانیوالے مظالم پر تشویش کا اظہار
خواتین پر ظلم و ستم اور انہیں موت کی آغوش میں دھکیلنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے دور جہالت کی یاد تازہ کردی ہے، سلمیٰ آصف
ایم کیوایم نے خواتین کو نہ صرف عزت و وقار اور بلند مرتبہ بخشا بلکہ انہیں عملی جدوجہد میں شریک کرکے برابری کا حق بھی دیا ہے
’’عورت کے وجود اور حیثیت کو اس کے بنیادی حقوق کے ساتھ تسلیم کیا جائے‘‘
پروگرام میں شعبہ خواتین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد خواتین نے بھاری اکثریت سے منظور کرلی
کراچی:۔۔26؍ اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام گذشتہ روزخواتین میںآگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے ’آگاہی حقوق‘‘کے عنوان کے تحت پروگرام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقدہوا جس میں اسلامی معاشرے میں مردوں کی جانب سے خواتین، نوجوان لڑکیوں اورمعصوم بچیوں کے ساتھ غیرانسانی وغیراخلاقی سلوک اورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے سمیت ان پرطرح طرح کے ڈھائے جانیوالے مظالم پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا، پروگرام کی شرکاء خواتین کی جانب سے گزشتہ روزنارتھ کراچی کی رہائشی خاتون کو شوہر کے ہاتھوں انتہائی بے دردی سے ذبح کرنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اوران کی جانب سے مطالبہ کیا کہ ایسے مردوں کوجوخواتین کوبہیمانہ تشدداورہوس کانشانہ بناتے ہیں اوربے دردی سے قتل کر دیتے ہیں سخت ترین کارروائی کی جائے اورخواتین کوجان ومال اورعزت وآبروکاتحفظ فراہم کیاجائے۔شعبہ خواتین کے تحت ’’آگاہی حقوق‘‘ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج سلمیٰ آصف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کی جانب سے خواتین کوباندھی بناکراس پرظلم وستم اورانہیں موت کی آغوش میں دھکیلنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک بار پھر دورِجہالت کی یاد تازہ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرہ جدیدمعاشرہ ہے جہاں اسلامی روایات کے مطابق خواتین کوپوری آزادی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے نہ صرف خود کریں بلکہ اپنے او پر ہونیوالے مظالم کے خلاف آواز احتجاج بھی بلندکریں۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ایسے ظالمانہ اقدامات کاسدباب کیاجائے اورخواتین کے ساتھ غیرانسانی وغیر اسلامی سلوک کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔اس قسم کے انسانیت سوزواقعات سے نہ صرف خواتین کاتقدوس پامال ہورہاہے بلکہ معاشرے میں بگاڑ جنم لے رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس میں خواتین کونہ صرف عزت و وقار بخشا بلکہ انہیں عملی جدوجہد میں مردوں کے شانہ بشانہ شریک کرکے برابری کاحق بھی دیا۔پروگرام کے اختتام پرشعبہ خواتین کی جانب سے ایک قراردادپیش کی گئی جس میں اس بات پرزوردیاگیاکہ عورت کے وجوداورحیثیت کواس کے بنیادی حقوق کے ساتھ تسلیم کیاجائے جسے تمام شرکاء نے بھاری اکثریت سے منظورکیا۔

12/28/2024 3:06:48 AM