Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ118-B کے یونٹ انچارج محمداکرم صدیقی شہید غازی آباد قبرستان میں سپرد خاک


 Posted on: 10/25/2013
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ118-B کے یونٹ انچارج محمداکرم صدیقی شہید غازی آباد قبرستان میں سپرد خاک
نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،حق پرست عوامی نمائندگان،کراچی تنظیمی کمیٹی،سیکٹرویونٹ کے ذمہ داران وکارکنان اورعزیزواقارب کی شرکت
کراچی ۔۔۔25، اکتوبر2013ء 
اورنگی ٹاؤن میں جمعہ کی نمازکے بعدمسجدکے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے یونٹ انچارج اور سابق یوسی ناظم محمداکرم صدیقی شہید کو سیکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان غازی آباد قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا اس سے قبل شہید کی نماز جنازہ بعد نمازمغرب غازی آباد مین روڈ پر ادا کی گئی۔ اکرم صدیقی شہید کی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدشاکرعلی اورکیف الوریٰ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی محبوب عالم، سیف الدین خالد، محمد حسین، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، اورنگی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی کے عہدیداران،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اورشہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی مغفرت اور درجات کی بلندی سمیت سوگواران کے صبر و جمیل کیلئے فاتحہ خوانی ودعائیں کیں،اس موقع پرانتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جہاں ہرآنکھ آشکباراور فضا سوگوار تھی جبکہ شہید کا جسد خاکی جیسے ہی ان کی آخری آرام گاہ کی جانب لیجانے کیلئے اٹھایا گیا اس وقت کہرام مچ کیا اور اکرم صدیقی شہیدکی بیوہ، بچے، والدین، بھائی بہنیں اور دیگر عزیز خواتین شدت غم سے نڈھال تھی جنہیں موقع پر موجودایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیا۔

12/28/2024 3:50:39 AM