Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم برنس روڈ سکیٹر کے کارکن دلشاد احمد پر دوران حراست غیر انسانی تشدد پر رابطہ کمیٹی کی مذمت


 Posted on: 10/25/2013
ایم کیو ایم برنس روڈ سکیٹر کے کارکن دلشاد احمد پر دوران حراست غیر انسانی تشدد پر رابطہ کمیٹی کی مذمت
بے گناہ افراد کی گرفتاریوں اور دوران حراست تشدد کے واقعات نے کراچی میں جاری آپریشن کے پر ایک سوالیہ نشانہ کھڑا کردیا ہے
جرائم پیشہ عناصر ، بھتہ مافیا اور قاتلوں کے بجائے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کے کارکنان کی طرف موڑ دیا گیا ہے
کراچی:۔۔25؍ اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے سابق یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلاجواز گرفتاریوں اور دوران حراست غیر انسانی تشدد کے واقعات نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے پر ایک سوالیہ نشانہ کھڑا کردیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دلشاد احمد خان کو 23اکتوبر کو رات 9بجکر 30منٹ کے قریب پاکستان چوک کے علاقے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا اور علاقے کے لوگ ان کی گرفتاری کے عینی شاہد ہیں۔ دلشاد احمد خان کو مورخہ 25اکتوبرکی صبح 4بجکر 15منٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی طرف سے ان کے گھر والوں کو انتہائی تشوشناک حالت میں دیا گیا ۔دلشاد احمد خان کو فوری طورپر ان کی فیملی نے سول اسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق دلشاد احمد خان کو شدید دماغی چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے وہ کوما میں ہیں اور ان کو مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے ۔ ان کی دونوں رانوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور دونوں ٹانگوں میں خون جما ہوا ہے جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید تشدد کے نشانات ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا تھا مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ، بھتہ خوروں اور قاتلوں کے بجائے اب اس کا رخ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز بھی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنان کو صبر کرنے کے لیے کہا تھا مگر ملک میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بے گناہ افراد کی گرفتاریوں اور ان پر دوران حراست غیر انسانی تشدد پر آواز اٹھانی چاہئے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکن دلشاد احمد خان پر دوران حراست بہیمانہ تشدد کا سخت نوٹس لیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔

12/28/2024 3:05:56 AM