ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے یونٹ انچارج اور سابق یوسی ناظم اکرم صدیقی کی شہادت ایک سانحہ ہے ، الطاف حسین
اکرم صدیقی کی شہادت پر مجھ سمیت ایک ایک کارکن کو شدید دکھ اور افسوس ہے
لندن ۔۔۔25، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اور نگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-B کے یونٹ انچارج اور سابق ناظم اکرم صدیقی کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اور اس سانحہ پر گہرے دکھ اوردلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے اکرم صدیقی شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ اکرم صدیقی کی شہادت پر مجھ سمیت ایک ایک کارکن کو شدید دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ اکرم صدیقی شہید کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔