ایم کیو ایم نے حکومت میں شامل ہونے کا کوی فیصلہ نہیں کیا ہے ، ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
حکومت میں شمولیت کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے
سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہیں ، ترجمان
کراچی ۔۔۔25، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ ایم کیو ایم نے حکومت میں شامل ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ جہاں تک سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا تعلق ہے وہ سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہیں ۔