رابطہ کمیٹی کے رکن نثار احمد پہنور نے ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے رکن عبد المالک جمالی کے والد حاجی عبدا لرحمن جمالی کی مقامی اسپتال جاکر عیادت کی
کراچی ۔۔۔25، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثار احمد پہنور نے ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے رکن عبد المالک جمالی کے والد حاجی عبد الرحمن جمالی کی مقامی اسپتال جاکر عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمود عبد الرزاق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ نثار احمد پہنور نے ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے کو حاجی عبد الرحمن جمالی کے علاج و معالجہ میں کوئی کثر باقی نہ رکھنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔