Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن عامر حسن صدیقی کو مختلف الزامات میں ملوث کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی کڑی تنقید


 Posted on: 10/25/2013
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن عامر حسن صدیقی کو مختلف الزامات میں ملوث کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی کڑی تنقید 
بے گناہ افراد کو جھوٹے الزامات گرفتار کرنے سے آپریشن کے مطلوبہ اہداف ہرگز حاصل نہیں کئے جاسکتے ، رابطہ کمیٹی 
19اکتوبر کو صبح 5:30بجے گرفتار کیا گیا تھا ،25اکتوبر کو ان کی گرفتاری میڈیا پر ظاہرکرکے مختلف الزامات میں ملوث کرنا ان خدشات کو تقویت دیتا ہے کہ آپریشن کے دوران آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔25، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 84کے کارکن عامر حسن صدیقی ولد اویس حسن صدیقی کو مختلف الزامات میں ملوث کرنے پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرنے سے آپریشن کے مطلوبہ اہداف ہرگز حاصل نہیں کئے جاسکتے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عامر حسن صدیقی کو لانڈھی کے علاقے 36-Bمیں واقع ان کے گھر سے 19اکتوبر کو صبح 5:30بجے گرفتار کیا گیا تھا ، گرفتاری کے بعد سے عامر حسن صدیقی کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں، ان کے گھروالوں نے عامر حسن صدیقی کی بازیابی کیلئے22اکتوبر2013ء کو سندھ ہائیکوٹ میں ایک پٹیشن بھی داخل کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عامر حسن صدیقی کی گرفتاری 25اکتوبر کو میڈیا پر ظاہر کرنا اور ان کو مخٹلف الزامات میں ملوث کرنا ان خدشات کو تقویت دیتا ہے کہ آپریشن کے دوران آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے جارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آپریشن کے مثبت نتائج کے لئے ضروری ہے کہ قانون پر سختی سے عملدر آمد کیاجائے اور بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ بندکیاجائے ۔

9/28/2024 4:17:33 AM