Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ
 Posted on: 10/24/2013
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ
کراچی:۔۔۔24 اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جمعرات کولال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(PFUJ)کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ دیا گیا جس میں پی ایف یوجے کے عہدیداران واراکین،کراچی یونین آف جرنلسٹ، آل پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر کونسل کے عہدیداران و اراکین، تجزیہ نگار، کالم نگار، قلمکار، ایڈیٹرز، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ صحافیوں اورفوٹوگرافروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پی ایف یوجے کے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے انتہائی اہم اور فکرانگز ٹیلی فونک خطاب کیا اور صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق، پی ایف یوجے کے صدر پرویز شوکت، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدرجی ایم جمالی، سیکریٹری جنرل واجد اصفحانی، ایپنک کے صدر ناصرنقوی نے خطاب کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کا شکریہ اداکیا۔ لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقد ہونیوالی پروقار تقریب کی میزبانی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ،حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی نے انجام دی اور معززمہمانان گرامی کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کیا، اس موقع پر ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے انچارجز و اراکین بھی موجود تھے۔ استقبالیہ کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ کو پنڈال کا درجہ دیکر اس میں مہمان صحافیوں کیلئے راؤنڈ ٹیبلز لگائی گئی تھی۔ استقبالیہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تقریب میں نظامت کے فرائض رکن رابطہ کمیٹی حیدرعباس رضوی نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیئے اور مقررین کواسٹیج پردعوت دیتے ہوئے صحافیوں کوایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پی ایف یوجے ،کے یوآف جے اورایپنک کے عہدیداران واراکین سمیت تمام صحافیوں میں سندھ کی روایتی تحائف اجرک اور سندھی ٹوپی اورقائد تحریک الطاف حسین کی سوانحٔ حیات پر مشتمل کتاب کے تحائف پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پرصحافیوں کوقائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے عشایہ بھی دیا گیا۔













































12/28/2024 4:42:59 AM