Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کے مطابق کام کررہی ہے، سید امین الحق


ایم کیوایم آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کے مطابق کام کررہی ہے، سید امین الحق
 Posted on: 10/24/2013
ایم کیوایم آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کے مطابق کام کررہی ہے، سید امین الحق
ایم کیوایم سے صحافیوں کا قریب کا رشتہ ہے اور ایم کیوایم نے ہمارے مسائل کو ملک کے ایوانوں میں اٹھایا ہے، پرویز شوکت
ایم کیوایم ملک کے مظلوم پسے ہوئے لوگوں کی بات کرتی ہے، ناصر نقوی
ایم کیوایم نے ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ کے حوالے سے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ کوششیں کیں ہیں، جی ایم جمالی 
متحدہ قومی موومنت کی تمام قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دیتی رہے گی، واجد اصفہانی
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب
کراچی:۔۔۔24 اکتوبر 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے کہاکہ ایم کیوایم آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے اورقائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کی روشنی میں صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کولال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈڑل یونین آف جرنلسٹ کے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں پی ایف یوجے، کے یوآف جے، ایپنک سمیت دیگر صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے علاوہ پرویزشوکت، ناصرنقوی، جی ایم جمالی، واجد اصفہانی اور حیدر عباس رضوی نے بھی مختصراً خطاب کیا۔ امین الحق نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ایم کیوایم کی طرف ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے صحافیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، ایم کیوایم تنظیم اور تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی جماعت بھی ہے اور اکثر لوگ ایم کیوایم کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر دیکھتے ہیں، ایم کیوایم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام سے فلاحی ادارہ چلارہی ہے جس کی امدادی سرگرمیاں ملک وبیرون ملک دیکھی جاسکتی ہے، میت بس و ایمبولینس سروس، بلڈ بینک ہو یا نذیر حسین اسپتال و یونیورسٹی، ایم کیوایم اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے حوالے سے منفی پروپگنڈہ کیاجاتاہے اور اس پر بے بنیاد الزام لگائے جاتے ہیں تاہم الزام لگانے والے لوگ اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ عوامی ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ایم کیوایم آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے کے مطابق کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہرآدمی کواختیارہے کہ وہ جوکچھ دیکھے اس کوتحریری طورپرعوام تک پہنچائے۔ انہوں نے صحافیوں کونائن زیروکے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ کچھ یہاں دیکھیں گے یقینا حق و سچ کا بول بالا کرتے ہوئے اپنی تحریروں میں لیکرآئیں گے۔ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کے صدر پرویز شوکت نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آج ایم کیوایم نے جو اسٹیج سجایاہے وہ غدیر کااسٹیج ہے ،ایم کیوایم کی صحافیوں سے گہری قربت ہے اورایم کیوایم نے ہمارے مسائل کوملک کے ایوانوں میں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے آج تک نائن زیروپرکوئی بوری نظرنہیںآئی،ہم ہرمشکل دکھ دردمیں ساتھی ہیں، ایم کیوایم پسے ہوئے طبقات کی جماعت ہے اورہمارایہی ان سے رشتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایف یوجے کی جوجدوجہدہے اس میں ایم کیوایم کا بڑا ہاتھ ہے، قومی اسمبلی ہو یا سینیٹ ایم کیوایم نے ہرفورم پرصحافیوں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کوجو آگے بڑھانے والی قوت ہے وہ صحافت ہے اور ڈکٹیٹر کی مار کھانے والی تنظیم پی ایف یوجے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کیلئے قانون سازی میں ایم کیوایم بھرپورساتھ دے یہی ہمارے خواہش ہے۔ سینئر صحافی وصحافیوں کی تنظیم ایپنک کے صدرناصرنقوی نے کہاکہ ہم نائن زیروآتے ہیں توصرف اس لئے آتے ہیں کہ ایم کیوایم ملک کے مظلوم پسے ہوئے لوگوں کی بات کرتی ہے ،ہم سب قلم کے مزدور بھی اسی جدوجہد میں شامل ہیں جس میں ایم کیوایم ہے۔ 
انہوں نے صحافیوں کے حقوق کیلئے قانون سازی کرنے کی یقین دہانی پرایم کیوایم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافی برادری مظلوم طبقہ ہے جسے مالکان طبقہ نشانہ بناتا چلاآرہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مطالبات کیلئے بات کرتے ہیں توہمارے اپنے ہی مالکان ہم سے ناراض ہوجاتے ہیں۔صدرکراچی یونین آف جرنلسٹ جی ایم جمالی نے صحافیوں کے اعزازمیں پررونق تقریب منعقدکرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے وویج بورڈ ایوارڈکے نافذ کے حوالے اورصحافیوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ کوششیں کیں ہیں اورصحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکی۔انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے درخواست کی کہ وہ ایم کیوایم کے ذریعے مالکان کوصحافیوں کی تنخواہیں کی بروقت ادئیگی اوران کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحافی برادری آج بھی انہی مسائل سے دوچارہیں جن کااس سے پہلے بھی صحافیوں کو سامنا رہا ہے۔کے یوایف جے کے سیکریٹری جنرل واجداصفحانی نے کہاکہ پاکستان کوعمومی طور پر آج بہت سے چینلجز کا سامنا ہے اورہم سب کوملکران چینلجز کا مقابلہ کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے خدمات انجام دے رہی ہے وہ سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنت کی تمام قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہماراساتھ دیتی رہے گی اور محبتوں کایہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

12/28/2024 4:22:57 AM