Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے صحافیوں کی امداد کیلئے خصوصی فنڈ میں دس لاکھ روپے دینے کا اعلان


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے صحافیوں کی امداد کیلئے خصوصی فنڈ میں دس لاکھ روپے دینے کا اعلان
 Posted on: 10/24/2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے صحافیوں کی امداد کیلئے خصوصی فنڈ میں دس لاکھ روپے دینے کا اعلان
قائد تحریک الطاف حسین کی تجویز پر پی ایف یو جے کی جانب سے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈ کا قیام
تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں صحافیوں کیلئے پی ایف یو جے کی جانب سے قائم کئے گئے فنڈ میں عطیات جمع کرائیں
حکومت صحافیوں کی امداد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرے، ساتویں اور آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ، صحافیوں کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم مکمل طور پر صحافی برادری کے ساتھ ہے
ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ صحافی برادری کو در پیش مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ اور ہر سطح پر آواز اٹھائیں، اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے بھی ملاقات کریں
ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 24 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے صحافیوں کی امداد کیلئے خصوصی فنڈمیں ایم کیوایم کی طرف سے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان جمعرات کی شب لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان بھرسے آئے ہوئے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً گفتگو کی اور صحافیوں کودرپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ چندمہینوں کے دوران ملک بھر میں کئی صحافی اورکیمرہ مین اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران شہیدہوچکے ہیں۔ حکومت کواس کااحساس کر ناچاہیے اورکسی قسم کے سیکرٹ فنڈکے بجائے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈقائم کرے تاکہ کوئی بھی صحافی، کیمرہ مین، اینکرپرسن ، ٹیکنیشن یاصحافی برادر ی کاکوئی بھی فرد متاثرہواس کی مددکی جائے۔جناب الطاف حسین نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( پی ایف یوجے) کے صدرپرویزشوکت سے کہاکہ آپ حکومت کے فنڈکے قیام کاانتظارکرنے کے بجائے پی ایف یو جے کی جانب سے ہی صحافیوں کیلئے آج ہی ایک خصوصی فنڈکے قیام کااعلان کریں۔ پرویزشوکت نے جناب الطا ف حسین کی تجویزکا خیرمقدم کرتے ہوئے پی ایف یوجے کی جانب سے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈکے قیام کااعلان کیا۔جناب الطاف حسین نے صحافیوں کیلئے اس فنڈمیں ایم کیوایم کی جانب سے دس لاکھ روپے کے عطیہ کااعلان کیا۔تمام ٖصحافیوں نے زوردارتالیاں بجاکرانکے اعلان کا زبردست خیرمقدم کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اس کاقائل ہوں کہ دوسروں کو کسی بات کادرس دینے سے پہلے خود اس پر عمل کرلیا کرو۔ انہوں نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی صحافیوں کیلئے پی ایف یوجے کی جانب سے قائم کئے گئے فنڈمیں عطیات جمع کرائیں۔ ساتویں اور آٹھویں ویج بورڈایوارڈ کے نفاذ،صحافیوں کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اوردیگر مسائل کے بارے میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس معاملے پر ایم کیوایم مکمل طورپر صحافی برادری کے ساتھ ہے۔اس سلسلے میں صحافی برادری کسی بھی قسم کا پرامن احتجاج یا جوبھی لائحہ عمل بنائے گی ایم کیوایم غیرمشروط طورپراس میں شریک ہوگی اوراگرقربانی دینے کی بات آئی تواس سے دریغ نہیں کرے گی۔ صحافیوں کی تجویز پر انہوں نے ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ کوہدایت کی کہ وہ صحافی برادری کودرپیش مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ اورہرسطح پر آوازاٹھائیں اوراس سلسلے میں وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید سے بھی ملاقات کریں۔ انہوں نے پی ایف یو جے اور دیگرتنظیموں کے عہدیداروں سے کہاکہ وہ حکومت، دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور ٹی وی چینلز اور اخبارات کے مالکان سے ملاقات کرکے صحافیوں کودرپیش مسائل پر بات کریں۔ اس موقع پر پشاورپریس کلب کے صدرشمیم شاہدنے گفتگوکرتے ہوئے خطاب میں ڈرون حملوں، طالبان سے مذاکرات اورخیبرپختونخوا کے معصوم عوام کے مسائل کاذکر کرنے پر جناب الطاف حسین کاخصوصی شکریہ اداکیا۔ اس پر جناب الطاف حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام ، بچے بچیاں، مائیں بہنیں بزرگ بہت دکھی ہیں اورمیں انکے دکھ اورغم میں برابر کا شریک ہوں اوردعاگوہوں کہ خیبرپختونخوامیں بھی امن وسکون ہو ۔اس موقع پر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے صدرملک توصیف اقبال نے جناب الطاف حسین سے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کوغریب ومظلوم عوام اورپسے ہوئے طبقات کیلئے آوازاٹھانے کیلئے جانا جاتا ہے اورآج آپ نے ہم صحافی برادری کیلئے جس طرح آوازاٹھائی ہے اس پر ہم آپ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

9/28/2024 4:16:07 AM