عوام معروف سیاستدان سینیٹرمشاہداللہ خان کی صحت یابی کیلئے دعاکریں،ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی اپیل
لندن: ۔۔۔24؍اکتوبر2010ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے معروف سیاستدان اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء سینیٹرمشاہداللہ خان کی علالت پرگہری تشویش کا اظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ملک بھرکے عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مشاہداللہ خان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیں کریں۔