ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن نثار احمد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔۔ 24 اکتوبر، 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکڑ یونٹ 85کے کارکن نثار احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحو م کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین)