Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علالت اور کسمپرسی میں مبتلا فنکاروں کی اعانت کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اور انکی خبر گیری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا حکومت سے مطالبہ


علالت اور کسمپرسی میں مبتلا فنکاروں کی اعانت کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اور انکی خبر گیری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا حکومت سے مطالبہ
 Posted on: 10/20/2013
علالت اور کسمپرسی میں مبتلا فنکاروں کی اعانت کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اور انکی خبر گیری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا حکومت سے مطالبہ
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ کردار جو پاکستان کے قومی ورثے کی پہچان ہیں ان کیلئے یادگار تعمیر کی جائے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور کلچرل اینڈ سوشل فورم کو قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت
جو قومیں اپنے قومی ہیروز اور لیجنڈ کرداروں کو نظر انداز کردیتی ہیں اور اپنے قومی ثقافتی ورثے کو بھول جایا کرتی ہیں دنیا بھی ایسی قوموں کو فراموش کردیا کرتی ہے
زبیدہ خانم اور چوٹی کے کئی فنکار پاکستان کی پہچان تھے، انکے دنیا سے چلے جانے سے قومی ثقافتی ورثے کو ایسا نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ کرنا کوئی آسان کام نہیں
نائن زیرو عزیز آباد پر ممتاز اور لیجنڈ گلوکارہ مرحومہ زبیدہ خانم کیلئے ہونے والے تعزیتی اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔۔20 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ علالت اورکسمپرسی میں مبتلا فنکاروں کی خبرگیری اور اعانت کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اورایسے فنکاروں کی خبرگیری کیلئے ایماندار افرادپر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ اتوار کی شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد پر پاکستان کی ممتاز اور لیجنڈ گلوکارہ مرحومہ زبیدہ خانم کیلئے ہونے والے تعزیتی اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوتے کیا۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے مرحومہ زبیدہ خانم سمیت دنیا سے رخصت ہونے والے فنکاروں اورتمام شعبوں کی لیجنڈ شخصیات کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اورایم کیوایم کے کلچرل اینڈسوشل فور م کے ارکان نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورکلچرل اینڈ سوشل فورم کوہدایت کی کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ کردار جو پاکستان کے قومی ورثے کی پہچان ہیں جواس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ان کوہمیشہ ہمیشہ یادررکھنے اور آنے والی نسلوں ، طلبہ وطالبات اورغیرملکی سیاحوں کو ان لیجنڈ کرداروں سے آگاہ کرنے کیلئے ایک یادگار تعمیرکی جائے جس پر تمام شعبوں کے لیجنڈ کرداروں کے نام کنداں کئے جائیں۔انہوں نے مرحومہ زبیدہ خانم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ہمارے چوٹی کے کئی فنکاراورفنون لطیفہ کی کئی شخصیات اس دنیاسے چلی گئیں جس سے ہمارے قومی ثقافتی ورثے کو ایسانقصان پہنچاہے جس کاازالہ کرناکوئی آسان کام نہیں۔انہوں نے مرحومہ زبیدہ خانم اورفنون لطیفہ کی دیگرانتقال کرنیوالی شخصیات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمام فنکار نہ صرف بین الاقوامی شہرت کے حامل تھے بلکہ پاکستان کی پہچان تھے ، ان کے فن میں پاکستان بولتاتھاجوپاکستان کی شناخت وپہچان کاسبب بنتا تھا۔ ایسے قومی ہیروزاور لیجنڈ کرداروں کوبدقسمتی سے ان کے عمررسیدہ ہوجانے پر یا انکے آخری ایام اوربیماری کے لمحات میں ماضی کی تمام حکومتوں نے اگرانتہائی مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاتوفن کی دنیاسے تعلق رکھنے والوں نے بھی بسترمرگ پرپڑے اورہمدردی کے طالب فنکاروں کیلئے وہ کچھ نہیں کیاجوانہیں کرناچاہیے تھا۔ انتقال کے روزچندبیانات دیکراورتعزیتی پروگرام کرکے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنا قومی فرض اداکردیاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوقومیں اپنے قومی ہیروز اور لیجنڈ کرداروں کودنیاسے چلے جانے کے بعد نظر انداز کردیتی ہیں اورایسے عمل کی اصلاح نہیں کرتیں اوراپنے ثقافتی ورثے کوبھول جایاکرتی ہیں دنیابھی ایسی قوموں کوفراموش کردیا کرتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کلچرل اینڈسوشل فورم کے ذمہ داران وارکان کوہدایت کی کہ اپنے قومی ورثے کے کرداروں کی نہ صرف خبرگیری کی جائے بلکہ ان کے علاج معالجہ اوردیگرمسائل کے حل کیلئے ہرممکن مدد کی جائے،آپ کایہی عمل ثابت کرے گاکہ آپ کوقومی ورثے کے لیجنڈ کرداروں سے محبت کرتے ہیں اورآپ انہیں فراموش نہیں کرتے ۔

9/28/2024 4:13:11 AM