پیپلز پارٹی کے رہنماء مرزا اختیار بیگ کی والدہ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔20، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کے رہنما مرزا اختیار بیگ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرزا اختیار بیگ سمیت مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین )