ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت وبلتستان ضلع صوابی کے انچارج کے والد کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔20، اکتوبر2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت وبلتستان کے انچارج جہانزیب کے والد غلام سرور کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سواگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے ۔(آمین )