حق پرست عوام ڈاکٹرایوب شیخ کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔19، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن ڈاکٹر ایوب شیخ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر ایوب شیخ کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔