ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم، پاکستان کا قیمتی سرمایہ تھیں، الطاف حسین
ان کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پرنہیں ہوگا
لندن۔۔۔19، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک کی ممتاز گلوکارہ محترمہ زبیدہ خانم کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ زبیدہ خانم پاکستان کا قیمتی سرمایہ تھیں اور ان کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پرنہیں ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)