افتخار اکبر رندھاوا کے بھائی ذیشان اور اظہار الدین خان کے خالہ زاد بہن کے شوہر نور بخش کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی:۔۔۔19؍اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پنجاب کے سینئر کارکن افتخار اکبر رندھاوا کے بھائی ذیشان رندھاوا اور سابق ناظم سائیٹ ٹاؤن اظہار الدین خان کے خالہ زاد بہن کے شوہر نور بخش کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل دے۔(آمین)