ایم کیوایم پنجاب کے سینئر کارکن افتخار اکبر رندھاوا کے بھائی ذیشان رندھاوا کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔19؍اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کے سینئرکارکن افتخاراکبررندھاواکے بھائی ذیشان رندھاواکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے افتخار اکبر رندھاواسمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ذیشان رندھاوامرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)