Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سیاست برائے سیاست پرنہیں بلکہ سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی


ایم کیوایم سیاست برائے سیاست پرنہیں بلکہ سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
 Posted on: 10/18/2013
ایم کیوایم سیاست برائے سیاست پرنہیں بلکہ سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
خدمت خلق فاؤنڈیشن وہ خود مختارادارہ ہے جوبلاامیتازرنگ ونسل غریبوں کی بے لوث خدمت کررہاہے
قائدتحریک الطاف حسین کے نزدیک خدمت کے بغیرسیاست منافقت ہے ،سینیٹراحمدعلی نگراں خدمت خلق فاؤنڈیشن
چرم قربانی جمع کرنے کیلئے یہاں جوآج شہرسجاہواہے یہ جذبہ یہ طاقت الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کامنہ بولتاثبوت ہے 
عیدالاضحی کے تیسرے روزچرم قربانی جمع کرنے کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں منعقدہ تقریب سے خطاب
کراچی۔۔۔18، اکتوبر2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم سیاست برائے سیاست پرنہیں بلکہ سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے ، قائدتحریک الطاف حسین نے بلاتفریق امتیازرنگ ونسل انسانیت کی خدمت کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانے کے لئے جس فلاحی ادارے کاآغازکیاتھاآج کی یہ محفل اسی سلسلے کی کڑی ہے جواس بات کی غمازہے کہ ملک میں تبدیلی ضرورآئیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عیدالاضحی کے تیسرے روزخدمت خلق فاؤنڈیشن کے چرم قربانی کے مرکزی کیمپ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں معززین شہر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے خصوصی طورپرشرکت کی۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز،رابطہ کمیٹی کے ارکان،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران،کارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی بڑی تعدادموجودتھی۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نگراں سینیٹراحمدعلی نے ادارے ک فلاحی سرگرمیوں پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے چرم قربانی جمع کرنے کیلئے دن رات کام کرنے والے رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اور متحدہ قومی موومنٹ ایک ہی ہاتھ کے لگائے ہوئے دوپودے ہیں جن کی شاخیںآج نہ صرف ملک بلکہ ملک سے باہر بھی پھیل چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن وہ خود مختار ادارہ ہے جوبلاامیتازرنگ ونسل غریبوں کی بے لوث خدمت کررہاہے،قائدتحریک نے مظلوموں کے حقوق حصول کیلئے جس تحریک کی بنیادرکھی، اس سے بھی پہلے انہوں نے غریبوں،مساکین،یتیموں،معذروں اوربیواؤں کیلئے فلاحی سرگرمیوں کاآغازکیا اور ایک ادارے کی بنیاد رکھی جسے ہم آج خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام سے جانتے ہیں،قائدتحریک نے جس طرح سیاست میں خدمت کے تصورکوجنم دیااورایم کیوایم کاوجودبھی سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ آج جس طرح چرم قربانی جوپاکستان بھر کے عوام نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کوریکارڈتعدادعطیہ کی ہیں وہ عوام کاقائدتحریک اورایم کیو ایم پربھرپوراعتماد کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاراورایم کیوایم کے کارکنان عیدکی نمازکے بعدگھرگھرجاکر لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں اوریہ ہاتھ وہ اپنے لئے نہیں بلکہ مجبوروضرورت لوگوں پھیلاتے ہیں جومصائب ومشکلات کاشکارہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کشکول جوہمارے کارکنان اپنے لوگوں کے آگے پھیلاتے ہیں اسی جذبے کے تحت اگرہمارے حکمراں بھی ذاتی مفادسے بلاترہوکرملک کے مفادمیں اپنے لوگوں کے ہاتھ پھیلائیں توہ کشکول توٹ جائے گاجووہ دوسرے کے آگے پھیلاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج عیدالاضحی کا تیسرادن ہے اورعیدالاضحی کی نمازکے بعد خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکارجس سہ روزہ عبادت میں مصروف ہوتے ہیںآج اس کاآخری دن ہے ،آج یہاں سے محبت وخلوص اورعبادت کاشہر لپٹاجائیگاجس کے نتیجے میں کئی ہزار گھرانوں کی روٹی روزی،طلب علموں کی فیس اورمریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسرآئیں گی،تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجودخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اپنی عیدکی خوشیوں کی قربانی دیکرگھروں سے دورہوکرتین دن تک چرم قربانی جمع کی اس کے مثبت 

صفحہ:۔۔(02) خالدمقبول صدیقی؍خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب
نتائج سامنے آئینگے،یہ تعلیم یہ تربیت صرف قائدتحریک الطاف حسین کے کارکنوں کے نصیب ہے کہ وہ عیدجسے دنوں میں اپنے گھروں میں سوئیاں اورمزے دارکھانے کھانے کے بجائے گھرگھرجاکرچرم قربانی جمع کررہے ہوتے ہیں۔انہوں نے یہی پیغام دین اسلام کابھی ہے کہ اپنی خوشیاں قربان کرکے دوسروں کو خوشیاں دی جائیں،یہ ظلم سے انکاراورسچ کااقرارہے اوراسی اقرارکیلئے آج کی یہ محفل جمی ہے ان لوگوں کے ساتھ ہماری کمنٹمنٹ ہے جن کی ضروریات کوپوراکرناہم اپنافرض سمجھتے ہیں جو ایمانداری اورخلوص پرہے لہٰذااس کی عمرزیادہ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کوئی ایسافلاحی ادارہ نہیں جواس طرح کام کررہاہوجس طرح خدمت خلق فاؤنڈیشن کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ جوہماراکمنٹمنٹ ہے اس کااظہارسن اکیڈمی اورنذیرحسین یونیورسٹی کی شکل میں سب کے سامنے موجود ہے،ہمارایہی عمل اورخدمت کاجذبہ مخالفین کیلئے خوف وخطرہ کاباعث ہے جس عبادت کوہم اپنافرض سمجھ کررہے ہیںیقیناایک دن اس کے نتائج ضرورسامنے آئیں گے اور ہمارایہ جذبے کی روشنی ملک پرچھائے اندھیروں پرغالب آئیگی۔تقریب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نگراں سینیٹراحمدعلی نے خطاب میں کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کاقیام ایم کیوایم کے قیام سے پہلے وجودمیںآیا ، قائدتحریک الطاف حسین کے نزیک خدمت کے بغیرسیاست منافقت ہے ،چرم قربانی جمع کرنے کیلئے یہاں جوآج شہرسجاہواہے یہ جذبہ یہ طاقت الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کامنہ بولتاثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایم کیوایم کاکمال ہے کہ اس نے مختصرعرصے میں اتنی بڑی یونیورسٹی کاقیام عمل لائی جوآئندہ سال سے کام بھی شروع کردیگی۔ملک بھرمیں اسپتالوں کاجال خدمت خلق کی روشن مثال ہے ۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سینکڑوں ایمبولینس اورمیت بس کراچی سمیت مختلف شہروں میں کام کررہی ہیں اورمریضوں کوسہولیات فراہم کررہی ہیں،کشمیرکازلزلہ ،ایران کازلزلہ خدمت خلق فاؤنڈیشن وہاں جاکرعوام کی مددکی،ابھی بلوچستان میںآنیوالے زلزلے میں بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن نے بڑھ چڑھ کا متاثرین کی مددکی اوراپنی بساط سے بڑھ کرمتاثرین تک امدادی سامان پہنچایا۔



12/28/2024 4:54:46 AM