کارکنان اورحق پرست عوام عیدالاضحی کے موقع پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کوماضی کے مقابلے میں قربانی کی زیادہ کھالیں ملنے پر اللہ تعالیٰ کے حضوردورکعت نفل شکرانہ اداکریں۔الطاف حسین کی اپیل
تحریک کے غیرمسلم کارکنوں اورہمدرد اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت میں شکرانہ ادا کریں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 19 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کارکنان اورحق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کوماضی کے مقابلے میں قربانی کی زیادہ کھالیں ملنے پر اللہ تعالیٰ کے حضوردورکعت نفل شکرانہ اداکریں۔ وہ جمعہ کی شام کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر رضاکاروں اورتحریکی ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔جناب الطاف حسین نے تحریک کے غیرمسلم کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت میں شکرانہ ادا کریں۔