جس وقت پورے ملک میں عوام عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے اس موقع پر سیکوریٹی پر مامور اہلکار اپنی خوشیوں کی قربانی دیکر عوام کی جان ومال کے تحفظ میں مصروف تھے، الطاف حسین
عیدالاضحی کے موقع پر امن وامان قائم رکھنے اور نمازعید کے اجتماعات کو سیکوریٹی فراہم کرنے پر پولیس ، رینجرز اور دیگر ایجنسیوں کے تمام اہلکاروں کوالطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ہٹانے پر مامور بلدیاتی عملے کو بھی ان کی کارکردگی پر خراج تحسین
رضاکاروں نے جس طرح عیدالاضحی کے تینوں دن اپنی عید کی خوشیوں کی قربانی دیکر چرم قربانی جمع کرنے کی مہم میں حصہ لیا اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے
میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی محنتوں کا اجر دے ، تمام زمینی وآسمانی آفات سے محفوظ رکھے، الطاف حسین
لندن۔۔۔18، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کے موقع پر امن وامان قائم رکھنے اور نمازعید کے اجتماعات کو سیکوریٹی فراہم کرنے پر پولیس ، رینجرز اوردیگر ایجنسیوں کے تمام اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے خصوصی طور پر کراچی میں نمازعید کے اجتماعات کے پرامن انعقاد اور کھالیں جمع کرنے کے عمل کے ساتھ ساتھ عید کے تینوں دن امن وامان قائم رکھنے پر رینجرز کے ڈی جی جنرل رضوان اختر، علاقائی کمانڈرز اور پولیس کے حکام وجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس وقت پورے ملک میں عوام اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے اس موقع پر سیکوریٹی پر مامور اہلکار اپنی خوشیوں کی قربانی دیکر عوام کی جان ومال کے تحفظ میں مصروف تھے ۔ اس قربانی وایثار پر ان اہلکاروں کو جس قدر خراج تحسین پیش کیاجائے وہ کم ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ہٹانے پر مامور بلدیاتی عملے کو بھی ان کی کارکردگی اور صحت وصفائی کے بہتر انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔جناب الطاف حسین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تمام رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام رضاکاروں ، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں نے جس طرح عیدالاضحی کے تینوں دن اپنی عید کی خوشیوں کی قربانی دیکر چرم قربانی جمع کرنے کی مہم میں حصہ لیا اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام رضاکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی محنتوں کا اجر دے ، تمام زمینی وآسمانی آفات سے محفوظ رکھے ، آپ کی ذاتی واجتماعی پریشانیوں کا خاتمہ کرے ، ملک سے وڈیرانہ ، جاگیردارانہ اور کرپشن کے نظام کا خاتمہ ہو اور حق پرستوں کی کامیابی ہو۔