ابوظہبی ٹیسٹ کرکٹ میچ میں پاکستان کی شاندارفتح پرالطاف حسین کی قوم کومبارکباد
پاکستانی ٹیم نے دنیاکی نمبرون ٹیم کوشکست دے کرثابت کردیاکہ پاکستانی ٹیم دنیامیں نمبرون ہیں
پاکستانی ٹیم نے پوری قوم کاسرفخرسے بلندکردیا،کامیابی پرکپتان ،ایک ایک کھیلاڑی اورکوچ سمیت پوری قوم مبارکبادکی مستحق ہے
لندن:۔۔۔17، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ابوظہبی ٹیسٹ کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندارفتح پرپوری کوقوم کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی ہے اور کہاہے کہ پاکستان نے چھ سال بعددنیاکی مایہ نازنمبرون کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کوشکست دے کرثابت کردیاہے کہ پاکستانی ٹیم دنیا میں نمبرون ہے۔ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق،ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی اورکوچ سمیت پوری قوم کوشاندارفتح پر مبارکباددی اورامیدظاہرکی کہ پاکستانی ٹیم آئندہ بھی اسی طرح لگن اورمحنت سے کھیل کرپاکستان کانام روشن کرتی رہیگی اوردنیابھرمیں قوم کاسرفخرسے بلند کریگی۔