Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کی سلامتی وبقاء کی ضمانت ہے ،قائد ایم کیوایم الطاف حسین


 Posted on: 10/17/2013
متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کی سلامتی وبقاء کی ضمانت ہے ،قائد ایم کیوایم الطاف حسین
ایم کیوایم ، بلٹ، دھونس دھمکی اورطاقت کے ذریعہ عوام کو اپنا حامی بنانے کی سوچ نہیں رکھتی 
ایم کیوایم ، آئین کی حکمرانی ، قانون کی بالادستی اور بلٹ کے بجائے بیلٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے
عوام ، مختلف سیاسی جماعتوں کو آزماکراس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایم کیوایم ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل، 
غربت وافلاس، معاشی بحران اورامن عامہ کے مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے
عوام نے ایم کیوایم کو موقع دیا تو وہ ملک سے کرپشن ، دھوکہ دہی، بے ایمانی،رشوت ستانی اور چوری چکاری کا خاتمہ کردے گی
نواب شاہ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے قائم کیمپ میں موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔17، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کی سلامتی وبقاء کی ضمانت ہے ، ایم کیوایم ، بلٹ، دھونس دھمکی اورطاقت کے ذریعہ عوام کو اپنا حامی بنانے کی سوچ نہیں رکھتی بلکہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے نواب شاہ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے قائم کیمپ میں موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں نواب شاہ میں ایم کیوایم کے امیدوار کو دھونس اوردھاندلی کے ذریعہ ہرایا گیاہے لیکن نواب شاہ کے عوام نے بھاری تعدادمیں قربانی کی کھالیں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوعطیہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ ایم کیوایم ، آئین کی حکمرانی ، قانون کی بالادستی اور بلٹ کے بجائے بیلٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے ، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں نواب شاہ کے عوام ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ دھونس دھمکی اوراوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعہ نواب شاہ کے کارکنان وعوام کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکے اورملک وقوم کی خدمت کیلئے ان کے حوصلے آج بھی جواں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، بلٹ، دھونس دھمکی اورطاقت کے ذریعہ عوام کو اپنا حامی بنانے کی سوچ نہیں رکھتی بلکہ عوام کی طاقت اور عوامی ریفرنڈم پر یقین رکھتی ہے اور نواب شاہ کے عوام نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں بڑی تعداد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیہ کرکے ایم کیوایم کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی 66 سالہ تاریخ میں ملک بھر کے عوام ، مختلف سیاسی جماعتوں کو آزماکراس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایم کیوایم ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل، غربت وافلاس، معاشی بحران اورامن عامہ کے مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انشاء اللہ کارکنان وعوام کے تعاون سے ایم کیوایم کا حق پرستانہ نظریہ ملک کے چپے چپے میں پہنچتا رہے گا اورپاکستان کے چاروں صوبوں میں حق پرستی کے پرچم لہرائیں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرعوام نے ایم کیوایم کو موقع دیا تو وہملک سے کرپشن ، دھوکہ دہی، بے ایمانی،رشوت ستانی اور چوری چکاری کا خاتمہ کردے گی۔انہوں نے پاکستان بھرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے منشورکا بغورمطالعہ کریں اورایم کیوایم میں شامل ہوکر اسے کامیاب بنائیں کیونکہ ایم کیوایم ہی پاکستان کی سلامتی وبقاء کی ضمانت ہے اور ایم کیوایم کی کامیابی ملک بھر کے مظلوم ومحروم عوام کی کامیابی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سے سچی وابستگی رکھنے والے کارکنان خوداحتسابی کامظاہرہ کرکے اپنی خامیوں اورغلطیوں کو دورکریں ، وقتی رکاوٹوں پر ہرگز مایوس نہ ہوں اورثابت قدمی سے حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں ، انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی ۔انہوں نے تمام ذمہ داران کو تاکید کی کہ وہ نواب شاہ میں میرٹ کی بنیاد پر تنظیم سازی کریں اور پسند ناپسند کی بنیاد پر فیصلے کرنے کے بجائے تحریک کے مفاد میں فیصلے کریں اورمخلص ، نظریاتی اور دیانتدار افراد کو آگے لائیں۔جناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کے ایام میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں دن رات محنت کرنے والے کارکنان بالخصوص ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں عید کی دلی مبارکبا د دی ۔انہوں نے نوابشاہ کے عوام کی جانب سے قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیہ کرنے پر دلی تشکرکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عوام کے تعاون سے ایم کیوایم نہ صرف قائم رہے گی بلکہ ترقی وخوشحالی بھی پائے گی۔



12/28/2024 3:23:42 AM